اس حدیث کے راویوں کا تذکرہ درج ذیل ہے: عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ مشہور جلیل القدر صحابی ہیں ۔ عکرمہ ابو عبداللہ ، مولی ابن عبا س، ان کی حدیث مسلم میں مقرونا ً اور صحیح بخاری وسنن اربعہ میں بطور حجت موجود ہے۔ حافظ ابن حجر فرماتے ہیں : "ثقة ثبت، عالم بالتفسير ‘ لم يثبت تكذيبه عن ابن عمر ولا تثبت عنده بدعة " ( تقريب التہذيب : ٤٦٧٣) حافظ ذہبی فرماتے ہیں: " ثقة ثبت اعرض عنه مالك واحتج به الجمهور‘ كان يري السيف فيما بلغنا " ( رساله في الرواة الثقات المتكلم فيهم بما لايوجب الرد، ص ١٨)امام مالك كا اعراض كرنا ان کے ضعیف ہونے دلیل نہیں ۔اور " یری السیف " کی تردید حافظ ابن حجر نے کردی ہے، لہذا عکرمہ مذکور کے متعلق اعدل الاقوال یہ ہے کہ وہ صحیح الحدیث ہیں ۔3) الحکم بن ابان ، سنن اربعہ کے مرکزی راوی ہیں ،ابن معین ،ابن نمیر ،ابن المدینی ،احمد بن حنبل ۔ العجلی المعتدل اور نسائی وغیرہم نے انھیں ثقہ قراردیا ہے ۔ دیکھئے تہذیب الکمال ( 2؍ 239 بتحقیق بشار عواد )ان پر ابن حبان ، ابن خزیمہ ،ابن عدی اور عقیلی کی جرح مردود ہے۔ حافظ ذہبی نے کہا: "ثقة ‘صاحب سنة "الخ (الكاشف ج ١ص ١٨١) آپ کے بارے میں جمہور کی توثیق کو مدنظر رکھتے ہوئے اعدل الاقوال یہ ہے کہ آپ حسن الحدیث ہیں ۔4) موسی بن عبدالعزیز،آپ سے ایک جماعت نے حدیث بیان کی ہے ۔ابن معین ۔نسائی ،ابوداود،ابن شاہین وغیرہم جمہور نے توثیق کی ہے ۔ صرف ابن المدینی اور السلیمانی کی جرح ملتی ہے جو کہ جمہور کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے، لہذا آپ حسن الحدیث ہیں ۔5) عبدالرحمن بن بشر بن الحکم ، صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہما کے راوی اور ثقہ ہیں ۔ ( تقریب التہذیب :۳۸۱۰)