مطابق اسلاف کے کسی بھی موقف کو اختیار کرنے والوں کو نئے مذہب کی طرف دعوت دینے والا قرار دینا جبکہ اسے مذہب کی دعوت قرار دینے والے بذات خود چودھویں صدی میں پیدا ہوئے کون ساطریقہ ہے؟
ہم بھی اس مسئلہ میں امام شوکانی وعام محقق سلفی علماء سے متفق ہیں کہ’’ منی ناپاک ونجس ہے۔‘‘ ( ضمیر کا بحران ص 309،310)
میں بھی یہی کہتا ہوں کہ منی ناپاک اور نجس ہے اسے پاک کہنا غلط ہے یاد رہے کہ جماہیر الاصحاب سے امام احمد رحمہ اللہ کے شاگرد اور حنابلہ مراد ہیں۔اور ندوی صاحب کی نقل کردہ عبارات میں مذکور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی صحابی سے بھی طہارت منی کا قول ثابت نہیں ہے۔
یہ سوال وجواب آپ لوگوں کی خدمت میں دوبارہ پیش کردیاگیا ہے، لہذا جھوٹے پروپیگنڈے کرکے اہل حدیث کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں۔وماعلینا الاالبلاغ (29؍ذوالقعدہ 1429ھ بمطابق 28؍نومبر2008ء)
(الحدیث:58)
|