Maktaba Wahhabi

64 - 75
کہے یا پھر: ((اَللّٰہُمَّ بَارِکْ فِیْہِ )) کہے۔ 3 جو لوگ نظر لگانے میں معروف ہوتے ہیں ،ان کی نگاہوں سے اپنے آپ کو اور اپنی قیمتی و خوبصورت اور پیاری چیزوں کو احتیاطاً بچا کر رکھیں۔[1] اگرچہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی کسی کو کچھ نقصان نہیں دے سکتا۔[2]پھر بھی احتیاط کرلیں۔ 4 صبر و توکّل کریں، خلوص لِلّٰہ سے کام لیں اور توبہ تائب ہوتے رہیں ،کیونکہ ہمیں جو بھی تکلیف پہنچتی ہے وہ ہمارے ہی اعمال کی شامت ہوتی ہے۔[3] 5 عقیدۂ توحید پر کار بند رہیں اور تمام شرکیات و بدعات سے مکمل اجتناب کریں، کیونکہ شرک خود ایک ظلم ہے۔[4]اور بدعات سراسر گمراہی و موجبِ جہنّم ہیں۔[5] 6 جِنّات وجادو سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر میں جن اذکار و دعاؤں کا ذکرکیا جا چکا ہے وہ پڑھتے رہنے سے بھی نظرِ بد سے اِنْ شآء اﷲ محفوظ رہیں گے۔[6] 7 سورۃ الفاتحہ، آیۃ الکرسی، سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں اور سورۃ الاخلاص پڑھتے رہا کریں۔[7]
Flag Counter