Maktaba Wahhabi

60 - 75
مسلّط کرکے اسے سُرعتِ انزال کے مرض میں مبتلا کروادیتے ہیں اور یہ عام بیماری بھی ہوتی ہے جسکا علاج ڈاکٹروں حکیموں سے کروائیں، البتہ اگر دَم کے اثرات سے پتہ چل جائے کہ یہ سُرعتِ انزال جادوئی اثرات کے نتیجہ میں ہے تو اسکا علاج یہ ہے: 1 روزانہ نمازِ فَجر کے بعد ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہٗ الْمُلْکُ وَ لَہٗ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ ))کو بکثرت ( کم از کم سَو مرتبہ ) پڑھیں۔ 2 سونے سے پہلے سورۃ الملک کی تلاوت کریں، کسی سے سنیں یاکیسٹ سے اُسے سنیں۔ 3 روزانہ صبح و شام تین تین مرتبہ یہ دعائیں پڑھیں : ٭ ((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَق )) ٭ ((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیٍٔ فِي الْأَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآئِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ )) ٭ ((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَ ہَآمَّۃٍ وَ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ )) ایک دو ماہ تک یہ سلسلہ جاری رکھنے سے بِاِذْنِ اللّٰہِ شفاء حاصل ہوجائے گی۔ [11] شادی میں رکاوٹ ڈالنے کے جادو کا علاج ودَم: بعض خبیث کسی کے کہنے پر کسی لڑکی یا لڑکے پر کوئی جِنّ مسلّط کردیتے ہیں جو اسے شادی سے انکار کرنے پر مجبور کرنے کے لیے کئی ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے ، کبھی لڑکی کو ڈراتا ہے اور اسکے دل میں منگیتر کے خلاف نفرت بھر دیتا ہے اور کبھی یہی معاملہ لڑکے کے ساتھ کرتا ہے۔ اُن دونوں کو ایک دوسرے کی بری بری شکلیں بنا کر دکھلاتا ہے ۔ ایسے مریض لڑکے یا لڑکی کو نمازوں کی پابندی کرنے اور گانا و موسیقی ترک کرنے کا حکم دیں اور ساتھ ہی انکا یہ علاج کریں:
Flag Counter