Maktaba Wahhabi

57 - 75
1 اُسے پہلے نمبر پر ذکر کردہ سحرِ تفریق و نزاع والا دَم کریں۔ 2 أَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر سورۃ یونس، آیت: ۸۱ اور ۸۲، سورۃ الاعراف، آیت: ۱۱۷ تا ۱۲۲، اور سورۃ طٰہٰ کی آیت: ۶۹ پڑھ کر پانی پر دَم کریں، جسے مریض پیئے اور اُسی سے غسل بھی کرے۔ 3 بیری کے سات تازہ پتے دو پتھروںمیں پیس کر پانی سے بھرے برتن میں ڈال دیں اور اس پانی پر آیۃ الکرسی اور معوِّذات پڑھ کر دَم کریں ، اس پانی کو مریض چند دنوں تک پیتا رہے اور اس سے غسل کرتا رہے ، اِنْ شآء اﷲ جلد جادو ٹوٹ جائے گا ۔ 4 مریض کے کان کے پاس منہ کرکے جادو کی پہلی قسم [سحرِ تفریق و نزاع ]میں ذکر کی گئی آیات و سورتوں کی تلاوت کریں اور سورۃ الفرقان کی آیت: ۲۳ بھی بکثرت اسکے کان میں پڑھیں۔ چند ایام تک ایسا کرنے سے وہ اِنْ شآء اللّٰہشفایاب ہوجائے گا ۔ 5 امام شعبی رحمہ اللہ سے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری شرح صحیح بخاری میں یہ علاج بھی نقل کیا ہے کہ مریض بیری و غیرہ کسی کانٹے دار درخت کے نیچے چلا جائے اور اسکے دائیں بائیں سے کچھ پتّے لے کر انھیں باریک پیس لے، پھر انھیں پانی میں ملا کر اس پر آیۃ الکرسی اور معوِّذات پڑھے اور پھر اسی پانی سے نہائے ۔[1] 6 فتح الباری ہی میں یہ علاج بھی لکھا ہے کہ مریض موسمِ بہار میں جنگلوں، بیابانوں اور باغوں میں سے جتنے پھول جمع کرسکے ، انھیں ایک صاف برتن میں ڈال کر اس برتن کو پانی سے بھرلے، پھر اس پانی کو تھوڑا سا ابال لے، جب وہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس پر مُعوِّذات پڑھ کر دَم کرے اور اس سے غسل کرے۔ اِنْ
Flag Counter