Maktaba Wahhabi

119 - 373
کوئی معبود حقیقی نہیں۔"[1] (4)۔پھر آپ اعوذ باللّٰه من الشیطان الرجیم[2] اور بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم پڑھتے تھے۔[3] (5)۔پھر آپ سورۃ فاتحہ پڑھتے۔[4]جب سورہ فاتحہ ختم کرتے تو آمین کہتے تھے۔[5] (6)۔سورۃ فاتحہ کے بعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی لمبی،کبھی چھوٹی اورکبھی درمیانی سورتیں پڑھتے۔[6]فجر کی نماز میں دوسری نمازوں کی نسبت لمبی قراءت کرتے۔[7]آپ فجر کی نماز میں[8] اور مغرب[9] اورعشاء [10]کی پہلی دورکعتوں میں بلند آواز سے قراءت کرتے تھے۔باقی رکعات میں آہستہ(بے آواز) قراءت کرتے۔آپ کا یہ معمول تھاکہ ہر نماز میں پہلی رکعت دوسری سےقدرے لمبی کرتے۔[11] (7)۔پھر اسی طرح رفع الیدین کرتے جس طرح نماز شروع کرتے وقت کرتے تھے اور اللہ اکبر کہتے ہوئے حالت رکوع میں چلے جاتے۔[12]اپنے ہاتھوں کی انگلیاں کھول کر گھٹنوں کے اوپر یوں رکھتے جیساکہ انھیں مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں۔[13]اپنی کمرہموار رکھتے اور سر کو کمر کے برابر اس طرح رکھتے کہ وہ نہ اونچا ہوتا اور نہ جھکا ہوا ہوتا[14] اور سبحان ربی العظیم[15] کہتے۔ (8)۔"پھر سمع اللہ لمن حمدہ"[16] کہتے ہوئےرکوع سے سر اٹھاتے اور رفع الیدین کرتے تھے۔[17]
Flag Counter