Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

شائبہ ختم ہوجاتا ہے، مثال کے طور پر امام شعبہ رحمہ اللہ ہیں، ان کے بارے میں یہ ہے کہ وہ مدلس سے وہی روایات بیان کرتے ہیں کہ جو سماع پر محمول ہیں، وہ سماع کی تصریح کریں یا سماع کی تصریح کئے بغیر اختصار سے معنعن ہی روایت کردیں۔ ان کی مدلس سے بیان کی ہوئی روایت محمول علی السماع ہوگی ۔البتہ ایک دو روایتیں ایسی ہیں ،کہ جنہیں سماع پر محمول نہیں کیا جاسکتا۔ مثلاًقتادۃ رحمہ اللہ مشہور مدلس ہیں ، اور ان کے حوالے سے امام شعبہ رحمہ اللہ خود فرماتے ہیں، کہ میں نے کبھی بھی مداہنت نہیں کی میں ہمیشہ امام قتادہ رحمہ اللہ کے منہ کی طرف دیکھتا رہتا تھا، (رایت الی فم قتادۃ)کہ وہ روایت بیان کرتے ہوئے کیا لفظ بولتے ہیں ؟’’قال‘‘،کہتے ہیں، یا ’’سمعت ‘‘کہتے ہیں، یا ’’حدثنی ‘‘ کہتے ہیں ۔’’قال‘‘ کہتے ہیں تو مطلب یہ ہے کہ وہ سماع کی صراحت نہیں کرتے۔ایک روایت کے بارے میں پوچھ نہ سکا۔اور وہ روایت صحیح مسلم کی ہے،کہ قتادہ رحمہ اللہ انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’سووا صفوفكم، فإن تسوية الصف، من تمام الصلاة‘‘[1]یعنی اپنی صفوں کو برابر کرو صفوں کا برابر کرنا نماز کے مکمل کرنے میں سے ہے۔ امام شعبہ رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی مداہنت نہیں کی لیکن اس روایت کے بارے میں قتادہ سے نہ پوچھ سکا کہ آپ نے انس رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے یا نہیں کیا۔ اور یہ بات ان سے امام سراج رحمہ اللہ نے مسند سراج میںنقل کی ہے ، حافظ اسماعیلی رحمہ اللہ نے مستخرج میں ، اور اسی مستخرج کے حوالےسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں اس کو نقل کیا ہے۔[2]
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter