Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

۲۔نقصانِ ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا کثیر الخطا راوی کی دو نوعیتیں ہیں ۔ (1)ایک راوی وہ ہے کہ جو کثیر الخطا ہے ،لیکن وہ کثیر الروایۃ بھی ہے۔ جو راوی کثیرالخطا اور کثیر الروایۃہے اور اسی تناسب سے اس سے غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں تو ایسے راوی کی روایت بھی مخدوش ہوتی ہے کہ اگر کوئی متابعت یا شاہد مل جائے تو تائید ہوجاتی ہےکہ اس میں اس سے غلطی نہیں ہوئی۔ کثیر الغلط کی مؤیدات موجود ہوں تو کثرت غلط کی وجہ سے جو شبہ پڑا تھا اس کا ازالہ ہوجاتا ہے۔ (2)دوسرا کثیر الخطا راوی وہ ہے جو قلیل الروایۃ ہے ،روایتیں کم ہیں لیکن غلطیاں زیادہ ہیں۔ اب اگر کوئی تھوڑی روایتوں میں بھی غلطیاں کرتا ہے تو اس کی روایت تو قابل قبول نہیں ۔ جس کی غلطیاں اس کے صواب سے زیادہ ہیں، اس کو فحش الغلط کہتے ہیں۔ فاحش الغلط (یعنی صحیح روایات بیان کرنے کی بہ نسبت زیادہ غلط بیان کرتا ہے ،) ایسے راوی کی روایت متروک ہے۔ اس کا مؤید ہو یا نہ ہو اس کو کوئی روایت سہارا نہیں دیتی ۔ اس کا حافظہ انتہائی ردی ہےکہ غلطیاں زیادہ ہیں اورصحیح باتیں کم ہیں۔ اب اس کی زیادہ غلطیوں کی وجہ سے اس کی صحیح باتیں بھی رد ہوگئی ہیں۔ جیسا کہ کذاب راوی ہمیشہ جھوٹ نہیں بولتا ،کبھی سچ بھی تو بولتا ہے ۔ شیطان نے بھی تو سچ بولا تھا۔ ورنہ تھا توشیطان۔ اسی طرح جھوٹا راوی جب روایت کرے گا تو وہ ہر روایت جھوٹ تو نہیں بیان کرے گا لیکن جھوٹے ہونے کی وجہ سے اس کی صحیح روایتیں
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter