Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں) صحیح حدیث کی تعریف : ما رواہ عدل تام الضبط متصل السند غیر معلل ولا شاذ[1] یعنی:وہ حدیث جسے عادل ، تام الضبط راوی روایت کرے ، اور اس کی سند متصل ہو، معلل اور شاذ نہ ہو۔ اس تعریف کی روشنی میں جرح والتعدیل کے اسباب اور دیگر موضوعات پر بحث کی جائے گی، تعریف میں سب سے پہلے عادل راوی کی بات ہوئی تو عدالت اور اس سےمتعلقہ امور کے حوالے سے گفتگو کی جاتی ہے، اس سے پہلے جرح والتعدیل کی تعریف کو ملاحظہ فرمالیں۔ الجرح والتعدیل کی تعریف : نقد و جرح اور تعدیل یا توثیق کے حوالے سے عموماً ہم دو لفظ استعمال کرتے ہیں جرح اور نقدہے اوراس کے مقابلے میں لفظ تعدیل اور توثیق ہے۔ لفظ جرح کی لغوی وضاحت: لغوی معنیٰ جرح (منع یمنع سے ) جسم کو زخم لگانا، بعض نے فرق کیا ہے۔ کہ جیم پر ایک پیش پڑھا جائے تو مراد جسم پر زخم لگانا ،(جیسا کہ قرآن مجید میں ہے کہ[وَالْجُرُوْحَ قِصَاصٌ]
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter