Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

عرض مؤلف الحمدللّٰه والصلوۃ والسلام علی رسول اللّٰه ! گزشتہ سال المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کی دعوت پر استاذ محترم فضیلۃ الشیخ علامہ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللّٰه و رعاہ کراچی تشریف لائے اور دو روزہ دورہ اصول الجرح والتعدیل کے حوالے سے اور ایک دن پر مشتمل دورہ دفاع عن الصحیحین کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اور علمی حلقوں میں ان دونوں دوروں کو خوب پذیرائی بھی ملی، کراچی بھر کے دینی مدارس کے منتہی طلباءو مشائخ اس میںشریک ہوئے، بلکہ اندرون ِ سندھ اور پنجاب کے بعض علاقوں سے بھی طلباء نے اس پروگرام میں شرکت کی، بحمدللہ دونوں دورے اپنی نوعیت کے اہم ترین موضوع پر مشتمل تھے، استاذِ محترم کا اچھوتا اور منفرد انداز اور محدثانہ و محققانہ اسلوب میں بیان کیا گیا مواد یقیناً اس قابل تھا کہ صفحۂ قرطاس پر محفوظ کردیا جائے ،بس اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے ادارے نے اس مواد کو تحریری شکل میں لانے کا فیصلہ کیا، اور یہ ذمہ داری مجھے سونپ دی گئی ، میں اس ذمہ داری کا متحمل نہیں تھا، بہرحال اللہ کی توفیق و عنایت کے ساتھ کام شروع کیا، تدریس جیسی ذمہ داری ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے دیگر علمی پروجیکٹ اور دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ یہ عظیم کام کرنا میرے لئے کسی امتحان سے کم نہ تھا ،لیکن بحمدللہ یہ کام مکمل ہوچکا ہے، میں اس حوالے سے اللہ رب العالمین کا شکر گزار ہوں کہ اس عظیم کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے مجھ جیسے ہیچ و گناہ گار ،کم علم و کم عمر کو توفیق عنایت فرمائی۔ کتاب کی تیاری میں جن چیزوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے وہ یہ ہیں۔ آسان الفاظ (جو تفہیم کے لئے اثری صاحب حفظہ اللہ ہی کے استعمال کردہ ہیں)ان کو سامنے رکھتے ہوئے سہل الفاظ میں عنوانات قائم کئے گئے ہیں۔
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter