Maktaba Wahhabi

46 - 114
کرکے اس پر عمل اس کے صحیح ہونے کی دلیل کیسے ہوسکتا ہے؟ [1] بالخصوص امام احمد اور ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ کا مؤقف تو یہ ہے کہ ضعیف روایت پر قیاس کے مقابل میں عمل کیا جائے گا[2]تو جب اصول ہی ان کے نزدیک یہ ہو تو کیسے یہ اصول بن جائے گا کہ روایت ان کے یہاں صحیح ہے۔ توثیق ضمنی ،نسبی: یہ مسئلہ بھی بڑا اہم ہے اس حوالے سے بعض حضرات سے بڑی بڑی غلطیاں ہوگئی ہیں۔ توثیق ضمنی : محدثین ایک جماعت کی روایت ذکر کرتے ہیں اور نام لیتے ہیں کہ اسے فلاں فلاں نے روایت کیا ہے۔ اور ساتھ یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ یہ سب روایت کرنے والے ثقہ ہیں۔ اب یہ جو توثیق کی گئی ہے تو کیا یہ توثیق فرداً فرداً سب کی توثیق متصور ہوگی؟؟ مثال کے طور پر امام دارقطنی رحمہ اللہ نے علی رضی اللہ عنہ سے روایت ذکر کی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی نے وضو کیا اور ہر اعضاء کو تین تین مرتبہ دھویا حتی کہ سر کا مسح بھی تین مرتبہ کیا۔[3]اب اس روایت کو بیان کرنے کے بعد امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت درست نہیں ہے۔
Flag Counter