Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

کیونکہ یہ روایت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ خالد بن علقمہ سےبیان کرتے ہیں اور وہ مسح برأسہ ثلاثۃلفظ بیان کرتے ہیں جبکہ : ’’خالفہ جماعۃ من الحفاظ الثقات منھم زایدہ بن قدامۃ و سفیان الثوری و شعبۃ و ابوعوانۃ و شریک و ابوالاشھب جعفر بن الحارث ۔۔۔۔ و حجاج بن ارطاۃ و ابان بن تغلب‘‘[1] ایک ثقہ جماعت نے امام صاحب کی مخالفت کی ہے، ان میں زائدہ بن قدامہ ، الثوری، شعبہ ابوعوانۃ، شریک ،ابولاشھب جعفر بن الحارث ۔۔۔۔۔۔حجاج بن ارطاۃ، ابان بن تغلبہیں۔ اب اس سے بظاہر یہ مفہوم نکلے گا کہ حجاج بن ارطاۃ کو بھی انہوں نے ثقہ اور حفاظ میں شامل کیا ہے۔ لیکن درحقیقت یہ توثیق ضمنی ہے ،کیا حجاج بن ارطاۃ ،ابوالاشھب جعفر بن الحارث کو ثقہ سمجھا جائے گا ؟جبکہ حجاج بن ارطاۃ کو انہوں نے’’ ضعیف لایحتج بہ‘‘ اور جعفر بن الحارث کو ’’یعتبر بہ‘‘کہا۔[2] اب کہاں ثقہ ؟ اور یعتبر بہ کا درجہ؟ ان کے درمیان درجے کے اعتبار سے زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اب یہاں ایسے موقع پر اس نوعیت کی بنیاد پر ہر ہر راوی کو ثقہ نہیں سمجھا جائے گا۔حیرانگی کی بات یہ ہے کہ بعض حضرات نے امام دارقطنی رحمہ اللہ پر اعتراضات کئے ہیں ان میں یہ اعتراض بھی ہے کہ امام دارقطنی رحمہ اللہ کسی راوی کو کسی جگہ یہ کہتے ہیں اور کسی جگہ یہ کہتے ہیں؟؟ لیکن یہ اعتراض حقیقتاً امام دارقطنی رحمہ اللہ کے اصول سے بے خبری کی وجہ سے ہے۔ یہ اسی قبیل کا مسئلہ ہے ، جیسے کہتے ہیں کہ ’’لایشقی جلیسھم ‘‘(یعنی ان کا ساتھی بدبخت نہیں ) یہ اسی نوعیت کا معاملہ ہے یہ نہیں کہ ہر ایک کی فرداً فرداً توثیق ہے۔
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter