Maktaba Wahhabi

107 - 114
کے بارے میں درج ہوگیا ہے،[1] اسی طرح ابن عدی نے الکامل میں یحی البکاء کے ترجمے میں ذکر کیا ہے وکیع کا شیخ ضعیف ہے اور اس کا نام یحی بن مسلم ہے۔ لیکن یہ ابن عدی کا وہم ہے یحی کا یہ قول یحی بن مسلم الکوفی کے بارے میں ہے جیسا کہ میزان الاعتدال ۴/۴۰۹ میں تفصیل بیان ہوئی ہے۔تو اس قسم کی بہت سی ا خطاء اور تسامح الفاظ الجرح والتعدیل کے حوالے سے نقل ہوتے ہیں۔ بلکہ ایک جگہ عجیب سا لطیفہ ہے ، حافظ ابن حجر نے تہذیب میں درج کیا ہے کہ قال ابو حاتم ھو عندی عدل اب یہ جملہ تعدیل ہے۔[2]جبکہ الجرح والتعدیل میں ھو علی یدی عدل [3]ہے۔ اوریہ سخت ترین جرح ہے،[4] کہتے ہیں کہ عدل ایک حکومت میں جلاد کا نام تھا، جب کسی کی ہلاکت اور بربادی کا اشارہ کرنا ہوتا تو وہ کہہ دیتے ھو علی یدی عدل کہ وہ تو اب جلاد کے ہاتھوں چڑھ گیا۔ نام ہی نہ لو،کجا یہ کہ ھو عندی عدل اور کجا یہ کہ ھو علی یدی عدل۔ اسی طرح امام ابن ابی حاتم رحمہ اللہ کے بارے میں یہ بھی ہے کہ یہ راوی لایحتج بہ، [5]حافظ
Flag Counter