Maktaba Wahhabi

16 - 233
تفسیرسورہ یوسف سورة یوسف کا تعارف اس سورة مبارکہ میں پیکرِحسن وجمال، مجسمہ صبروثبات اور عفوودرگزر کے عظیم علمبردار سیدنا یوسف علیہ السلام کے سیرو احوال تفصیل و بسط کے ساتھ مذکورہیں اس لیے اس کا نام یوسف رکھ دیاگیا چونکہ اس سورة مبارکہ میں سیدنا یوسف علیہ السلام کا مفصل ذکر ہےاس لیے اس سورة کویوسف کانام دیاگیاہے۔ یہ واحد سورت ہے جس کا اسلوب مفصل قصصی ہے اور اس میں سیدنا یوسف (علیہ السلام) کے حالات زندگی قصصی اندازواسلوب میں بیان کیے گئے ہیں ۔ جس قدر تفصیل سے سیدنا یوسف علیہ السلام کا قصہ ذکر کیا گیا ہے ، قرآن مجید میں کسی اور بنی کا قصہ اس قدر تفصیل کے ساتھ نہیں ذکر کیا گیا اس کے علاوہ اور کسی سورت میں آپ کا مفصل تذکرہ نہیں ہے … بلکہ… سورة انعام کی آیت نمبر 84اور سورة مومن کی آیت نمبر 34 کے علاوہ کسی سورت میں آپ کا اسم مبارک بھی مذکور نہیں ۔ نضر بن حارث جو رستم واسفندیار کے قصوں سے فتنہ پردازی کرتا تھااس کا اس عبرت آموزاورپندونصائح سے لبریزقصہ کی بدولت صحیح تریاق اور توڑ کردیاگیا ہے۔[1]
Flag Counter