Maktaba Wahhabi

اسماء الحسنیٰ(عثمان صفدر)

مؤلف: عثمان صفدر

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی

1۔اللہ تعالیٰ نے اپنا نام خود رکھا ہے ٭ اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنے نام خود رکھے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے تمام نام توقیفی ہیں (یعنی اس میں کسی کی رائے کی کوئی گنجائش نہیں ) جوکہ قرآن و حدیث میں بیان کئے گئے ہیں ۔ اللہ کے مبارک نام قرآن مجید کی آیات سے بھی ثابت ہوتے ہیں ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ﴾ (الحشر: 24) ترجمہ:’’ وہی ہے اللہ پیدا کرنے والا، وجود بخشنے والا ، صورت بنانے والا‘‘۔ نیز اللہ تعالیٰ کے مبارک نام صحیح احادیث سے بهی ثابت ہوتے ہیں ۔ جیساکہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’إِنَّ اللّٰهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ‘۔ترجمہ:اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اورخوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔(مسلم) ٭ الله کا کوئی بھی ایسا نام جو قرآن مجید میں صرف كسی خاص موقعےپر کسی خاص وجہ سے استعمال ہوا ہو، وہ عمومی طور پر اللہ کا نام نہیں ہوسکتا، جیسا کہ قرآن میں ہے:﴿اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِيْنَ مُنْتَقِمُوْنَ﴾۔ترجمہ: ’’ہم یقینا ایسے مجرموں سے انتقام لے کر رہیں گے‘‘۔(السجدة:22) ’المنتقم‘ جس کا معنی ہے انتقام لینے والا، یہ لفظ ایك خاص وجہ سے خاص موقعہ پر بولا گیا ہے۔ ٭ اسی طرح جو نام اسم فاعل کے وزن پر آیا ہے، جیساکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿فَالِقُ الْاِصْبَاحِ﴾۔ ترجمہ:’’ صبح کی روشنی کو نکالنے والا‘‘۔ (الانعام:96) ٭ بعض احادیث میں بھی کچھ الفاظ ذکر ہوئے ہیں ، جیسے: الزارع، الذارء ۔ لہٰذا یہ الفاظ اللہ کے مبارک ناموں میں شمار نہیں کئے جاتے۔ ٭ ایک ہی صفت کے کئی ناموں کو ایک نام شمار نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں الگ الگ نام شمار کیا جاتا ہے۔ جیسے: القادر، القدیر، المقتدر۔ ان تینوں میں قدرت کی صفت ہے لیکن اس کے باوجود انہیں تین الگ الگ نام ہی شمار کیا جاتا ہے۔ ٭ اللہ تعالیٰ کے جو نام اکٹھے(ایک ساتھ) ذکر ہوئے ہیں انہیں ایک نام کی طرح ایک ساتھ ہی ذکر کرنا چاہئے، الگ الگ ذکر کرنا صحیح نہیں ہے۔ جیسے: القابض الباسط، المقدم المؤخر۔ یہ دو نام ایک ساتھ ہی ذکر ہوئے ہیں اس لئے انہیں ایک ساتھ ہی ذکر کرنا چاہئے۔ اور یہی اللہ تعالیٰ کی صفاتِ کمال کے لائق ہے۔
x
صفحہعنوان
71۔ اللّٰہ
72۔ الرحمٰن الرحیم
73، 4، 5۔ الملک الملیک المالک
86۔ القدوس
87۔ السلام
88۔ المؤمن
89۔ المہیمن
910۔ العزیز
911۔ الجبار
912۔ المتکبر
913، 14۔ الخالق ،الخلاق
1015۔ الباری
1016۔ المصور
1017، 18، 19۔ الغفور ،الغفار،غافرالذنوب
1020،21۔ القاھر القہار
1122۔ الوہاب
1123، 24۔ الرزاق الرازق
1125۔ الفتاح
1126، 27، 28۔ العلیم العالم علام الغیوب
1229، 30۔ القابض الباسط
1231۔ السمیع
1232۔ البصیر
1233 ،34۔ الحکم خیر الحاکمین
1335۔ اللطیف
1336۔ الخبیر
1337۔ الحلیم
1338۔ العظیم
1439، 40۔ الشاکر الشکور
1441، 42، 43۔ العلیٰ الا ٔ علیٰ المتعال
1444۔ الکبیر
1545، 46۔ الحافظ الحفیظ
1547۔ المقیت
1548۔ الحسیب
1549، 50۔ الکریم الأکرم
1651۔ الرقیب
1652۔ المجیب
1653۔ الواسع
1654۔ الحکیم
1655۔ الودود
1756۔ المجید
1757۔ الشھید
1758۔ الحق
1759، 60۔ الوکیل الکفیل
1761۔ القوی
1862۔ المتین
1863، 64۔ الولی المولیٰ
1865۔ الحمید
1866۔ الحی
1967۔ القیوم
1968، 69۔ الاحد، الواحد
1970۔ الصمد
1971، 72، 73۔ القادر القدیرالمقتدر
2074، 75۔ المقدم المؤخر
2076، 77۔ الأٔول ، الآخر
2078، 79۔ الظاہر الباطن
2080۔ البر
2181۔ التواب
2182۔ العفو
2183۔ الرؤف
2184۔ ذوالجلال والاکرام
2285۔ الغنی
2286۔ الھادی
2287۔ الوارث
2288۔ الرب
2389۔ السبوح
2390، 91۔ النصیر خیر الناصرین
2392۔ الکافی
2393۔ المبین
2494۔ القریب
2495۔ المحیط
2496۔ الرفیق
2497۔ المنان
2598۔ الجواد
2599۔ المحسن
25100۔ الوتر
25101۔ الستیر
25102۔ السید
26103۔ الدیان
26104۔ الشافی
26105۔ الحیی
27106۔ الطیب
27107۔ المعطی
27108۔ الجمیل
27109۔ الالہ
Flag Counter