Maktaba Wahhabi

اسماء الحسنیٰ(عثمان صفدر)

مؤلف: عثمان صفدر

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی

62۔المتین بہت طاقتور بے حد طاقت والا جسکی قوت دائمی ہے کبھی نہ ختم ہونے والی اور جس کو اپنے کاموں میں کوئی مشقت پیش آتی ہے نہ اسے تھکن محسوس ہوتی ہے۔ قرآن مجید میں یہ نام ایک بار آیا ہے۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ ﴾ (الذاریات :58) اللہ سب کو بہت رزق دینےو الا اور بڑی قوت والا اور بہت مضبوط ہے ۔ 63، 64۔الولی المولیٰ مددگار ،مالک مددگار،تمام امور کا متولی اور سرپرست،وہی تمام مخلوقات کا مالک حقیقی ہے،وہی خالق و رازق ہے اوروہی سب کا معبود برحق ہے اپنے مومن بندوں سے خصوصی محبت کرتا ہے۔اور ان کا حقیقی کارساز ہے۔اسم ’’الولی‘‘ قرآن مجید میں 15 مرتبہ اور ’’المولیٰ‘‘12مرتبہ آیاہے۔ ﴿ وَهُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيْدُ ﴾وہی کارساز اور تعریف کے لائق ولی ہے۔(الشوریٰ:28) ﴿نِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيْرُ ﴾اور وہ بہترین حامی وبہترین مدد گارہے۔(الانفال:40) 65۔الحمید تعریف کے لائق جس کے تمام افعال ، اقوال ، اسماء و صفات ، شریعت و تقدیر سب قابل تعریف ہیں ، ہر حالت میں اس کی تعریف کی جاتی ہے ، وہ اپنی صفاتِ کمال ، اور مخلوقات پرا حسانات کی وجہ سے تعریفوں کا مستحق ہے۔قرآن مجید میں یہ نام 17 بار آیا ہے۔ ﴿اِنَّهٗ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ ﴾ بے شک اللہ نہایت قابلِ تعریف اور بڑی شان والا ہے۔ (ہود : 73) 66۔الحی زندہ رہنے والا وہ جسے موت نہیں آتی ، اور جس کی زندگی کامل زندگی ہے ، جس میں کمال کی تمام صفات موجود ہیں ، اور ہر قسم کے نقص سے پاک ہے، اور اس کی کامل زندگی کا تقاضا ہے کہ اسے نیند تو کیا اونگھ بھی نہ آئے۔قرآن مجید میں یہ نام 5 مرتبہ آیا ہے۔ ﴿اَللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ ﴾ اللہ ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، زندہ ہمیشہ رہنے والا۔ (البقرہ : 255)
x
صفحہعنوان
71۔ اللّٰہ
72۔ الرحمٰن الرحیم
73، 4، 5۔ الملک الملیک المالک
86۔ القدوس
87۔ السلام
88۔ المؤمن
89۔ المہیمن
910۔ العزیز
911۔ الجبار
912۔ المتکبر
913، 14۔ الخالق ،الخلاق
1015۔ الباری
1016۔ المصور
1017، 18، 19۔ الغفور ،الغفار،غافرالذنوب
1020،21۔ القاھر القہار
1122۔ الوہاب
1123، 24۔ الرزاق الرازق
1125۔ الفتاح
1126، 27، 28۔ العلیم العالم علام الغیوب
1229، 30۔ القابض الباسط
1231۔ السمیع
1232۔ البصیر
1233 ،34۔ الحکم خیر الحاکمین
1335۔ اللطیف
1336۔ الخبیر
1337۔ الحلیم
1338۔ العظیم
1439، 40۔ الشاکر الشکور
1441، 42، 43۔ العلیٰ الا ٔ علیٰ المتعال
1444۔ الکبیر
1545، 46۔ الحافظ الحفیظ
1547۔ المقیت
1548۔ الحسیب
1549، 50۔ الکریم الأکرم
1651۔ الرقیب
1652۔ المجیب
1653۔ الواسع
1654۔ الحکیم
1655۔ الودود
1756۔ المجید
1757۔ الشھید
1758۔ الحق
1759، 60۔ الوکیل الکفیل
1761۔ القوی
1862۔ المتین
1863، 64۔ الولی المولیٰ
1865۔ الحمید
1866۔ الحی
1967۔ القیوم
1968، 69۔ الاحد، الواحد
1970۔ الصمد
1971، 72، 73۔ القادر القدیرالمقتدر
2074، 75۔ المقدم المؤخر
2076، 77۔ الأٔول ، الآخر
2078، 79۔ الظاہر الباطن
2080۔ البر
2181۔ التواب
2182۔ العفو
2183۔ الرؤف
2184۔ ذوالجلال والاکرام
2285۔ الغنی
2286۔ الھادی
2287۔ الوارث
2288۔ الرب
2389۔ السبوح
2390، 91۔ النصیر خیر الناصرین
2392۔ الکافی
2393۔ المبین
2494۔ القریب
2495۔ المحیط
2496۔ الرفیق
2497۔ المنان
2598۔ الجواد
2599۔ المحسن
25100۔ الوتر
25101۔ الستیر
25102۔ السید
26103۔ الدیان
26104۔ الشافی
26105۔ الحیی
27106۔ الطیب
27107۔ المعطی
27108۔ الجمیل
27109۔ الالہ
Flag Counter