Maktaba Wahhabi

معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول

مؤلف: ڈاکٹر حازم سعید حیدر

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

’’قرآن مجید کی تعلیم دینے والے ہر معلم پر فقیہہ ہونا لازم ہے۔‘‘ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عالم ربانی وہ ہے جو دقیق مسایل سے قبل آسان مسایل کے ساتھ لوگوں کو تربیت کرتا ہے۔[1] لہٰذا ہر معلم پر واجب ہے کہ وہ طلباء کی ذہنی استعداد اور عمروں کے تفاوت کا خیال رکھے اور ہر طالب علم کو اس کی استعداد کے مطابق تعلیم دے۔ امام نووی رحمہ اللہ اس تربیتی منہج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’طالب علم کی تربیت تدریجاً کی جائے اور اسے اخلاق حسنہ و صفات حمیدہ سے مزین کیا جائے۔‘‘ مذکورہ اقوال و آثار کی روشنی میں معلم قرآن پر یہ لازم ہوجاتا ہے کہ وہ تعلیم و تربیت کے میدان میں اس تدریجی اسلوب کو اپنائے، کیونکہ تعلیمی کمال جلد بازی کی بجائے تدریجی اصول پر چلنے سے پیدا ہوتا ہے۔ حلقات قرآنیہ میں اس اسلوب کی ضرورت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ حلقات قرآنیہ میں اگر اس اسلوب کی رعایت نہ رکھی جائے تو وہ ناکامی سے دو چار ہوجاتے ہیں اور مطلوبہ اہداف کاحصول ناممکن ہوجاتا ہے۔ ۳۔طلبا پر انفرادی توجہ: عملی تربیت کے میدان میں انفرادی طور پر ہر طالب علم کی ذہنی استعداد، قوت و لیاقت اور فہم و حفظ کا خیال رکھا جاتا ہے۔ یہ اصول نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ اور معلم انسانیت کی راہنمائی پر مبنی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم متعلمین، مخاطبین اور سائلین کی ذہنی استعداد کا بہت زیادہ خیال رکھا کرتے تھے۔ ہر شخص سے اس کی فہم کے مطابق مخاطب ہوتے اور مخاطبین کے مقام و مرتبے کا خیال رکھتے۔ آپ نئے مسلمان ہونے والے لوگوں کو پہلے مبادیات اسلام کی تعلیم دیتے اور انہیں وہ دقیق مسایل نہ سکھاتے جو پرانے مسلمانوں کو سکھاتے تھے۔ ہر سایل
x
صفحہعنوان
5التقدیم
5۱۔ فرائض پر مداومت:
9۲۔دل کی صفائی:
11۳۔تواضع وانکساری:
12۴۔حکمت ودانائی:
13۵۔خاموشی اور نرمی گفتار:
14۶۔تلاوت قرآن:
16۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود:
26سلف کا طرزِ عمل:
27ماہر قرا کرام:
30۱۔عقیدے میں منہج سلف کا التزام:
33۲۔ اخلاص نیت:
38۳۔ دین سے سچی محبت:
42۴۔اخلاق حسنہ:
46۱… بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد
46۱۔علم العقیدۃ:
48۲۔علم التفسیر:
50۳۔علم الفقہ:
51۴۔علم الناسخ والمنسوخ:
52۶۔ رقایق اور فضایل اعمال کا علم:
53۷۔سلف صالحین کے تراجم کا علم:
53۲…متعلقہ علوم میں تخصص
54۱۔علم تجوید میں پختگی:
57۲۔سند کا اہتمام:
59۳۔ لغت عرب کی معرفت:
61۴۔علم الوقف والابتداء کی معرفت:
65۶۔ طلب علم پر ہمیشگی:
68۱۔تعلیمی مقاصد کی وضاحت:
71۲۔تعلیم میں تدریج:
73۳۔طلبا پر انفرادی توجہ:
76۴۔تعلیم دینے میں نرمی:
79۵۔ متعلم پر صبر:
81۶۔ توضیحی ومعاون وسایل کا استعمال:
83۷۔طلبا کے درمیان عدل و انصاف:
85۸۔ حلقہ قرآن چلانے کی مہارت:
Flag Counter