Maktaba Wahhabi

معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول

مؤلف: ڈاکٹر حازم سعید حیدر

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

عزت کی طرف منتقل ہوجائے ۔‘‘ ۴۔حکمت ودانائی: قرآن وسنت میں’حکمت ‘ کا لفظ کئی معانی میں استعمال ہوا ہے: نصیحت،خشیت:… ﴿حِکْمَۃٌ بَالِغَۃٌ﴾ ( القمر:۵) ’’ایسی حکمت جو نفع مند اور کارگر ہونے والی ہے۔‘‘ سنت:… ﴿وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَۃَ﴾ (البقرۃ:۱۲۹) ’’اور وہ نبی انہیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے۔‘‘ نبوت:… ﴿وَآتَیْنَاہُ الْحِکْمَۃَ وَفَصْلَ الْخِطَاب ﴾ (ص:۲۰) ’’اور ہم نے اسے حکمت اور فصاحت کلام کی نعمت عطا کی۔‘‘ فہم وبصیرت:… ﴿وَلَقَدْ آتَیْنَا لُقْمَانَ الْحِکْمَۃَ﴾ (لقمان:۱۲) ’’اور یقینا ہم نے لقمان کو حکمت سے سرفراز فرمایا۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا مِنْ آدَمِیٍّ إِلاَّ وَفِیْ رَأْسِہٖ حِکْمَۃٌ بِیَدِ مَلَکٍ فَإِذَا تَوَاضَعَ قِیْلِ لِلْمَلَکِ اِرْفَعْ حِکْمَتَہٗ وَإِذَا تَکَبَّرَ قِیْلَ لِلْمَلَکِ ضَعْ حِکْمَتَہٗ۔))[1] ’’ہر انسان کے سر میں حکمت و دانائی ہے جو ایک فرشتے کے ہاتھ میں ہے جب وہ بندہ تواضع کرتا ہے تو فرشتے سے کہاجاتا ہے کہ اس کی دانائی کو بلند کردواور جب وہ تکبر کرتاہے تو فرشتے سے کہا جاتا ہے اس کی دانائی گرادو۔‘‘ اصابت رائے اور دقت نگاہ: ﴿ یُؤتِی الْحِکْمَۃَ مَن یَشَاء ُ وَمَن یُؤْتَ الْحِکْمَۃَ فَقَدْ أُوتِیَ خَیْراً کَثِیْرًا﴾ ( البقرۃ:۲۶۹) ’’اللہ تعالیٰ حکمت ودانائی عطا کرتے ہیں جس کو چاہتے ہیں او رجسے حکمت کی
x
صفحہعنوان
5التقدیم
5۱۔ فرائض پر مداومت:
9۲۔دل کی صفائی:
11۳۔تواضع وانکساری:
12۴۔حکمت ودانائی:
13۵۔خاموشی اور نرمی گفتار:
14۶۔تلاوت قرآن:
16۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود:
26سلف کا طرزِ عمل:
27ماہر قرا کرام:
30۱۔عقیدے میں منہج سلف کا التزام:
33۲۔ اخلاص نیت:
38۳۔ دین سے سچی محبت:
42۴۔اخلاق حسنہ:
46۱… بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد
46۱۔علم العقیدۃ:
48۲۔علم التفسیر:
50۳۔علم الفقہ:
51۴۔علم الناسخ والمنسوخ:
52۶۔ رقایق اور فضایل اعمال کا علم:
53۷۔سلف صالحین کے تراجم کا علم:
53۲…متعلقہ علوم میں تخصص
54۱۔علم تجوید میں پختگی:
57۲۔سند کا اہتمام:
59۳۔ لغت عرب کی معرفت:
61۴۔علم الوقف والابتداء کی معرفت:
65۶۔ طلب علم پر ہمیشگی:
68۱۔تعلیمی مقاصد کی وضاحت:
71۲۔تعلیم میں تدریج:
73۳۔طلبا پر انفرادی توجہ:
76۴۔تعلیم دینے میں نرمی:
79۵۔ متعلم پر صبر:
81۶۔ توضیحی ومعاون وسایل کا استعمال:
83۷۔طلبا کے درمیان عدل و انصاف:
85۸۔ حلقہ قرآن چلانے کی مہارت:
Flag Counter