Maktaba Wahhabi

معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول

مؤلف: ڈاکٹر حازم سعید حیدر

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

’’جو شخص دس(۱۰) آیات کے ساتھ قیام کرتا ہے وہ غافل لوگوں میں نہیں لکھاجاتا اورجو سو (۱۰۰)آیات کے ساتھ قیام کرتاہے اس کو فرمانبرداروں میں لکھ دیا جاتا ہے اور جو ہزار (۱۰۰۰) آیات کا قیام کرتا ہے اسے اللہ رب العزت کی بہت زیادہ عبادت کرنے والوں میں لکھا جاتا ہے۔‘‘ ۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود: ۱۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلَّی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْراً وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْراً أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔))[1] ’’جو شخص مجھ پر صبح کے وقت دس (۱۰) بار درود پڑھتا ہے اور شام کو بھی دس (۱۰) بار درود پڑھتا ہے قیامت کے روز اسے میری شفاعت نصیب ہوگی۔‘‘ ۲۔ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَتَانِیْ آتٍ مِنْ عِنْدِ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ فَقَالَ مَنْ صَلّٰی عَلَیْکَ مِنْ أُمَّتِکَ صَلٰوۃً کَتَبَ اللّٰہُ لَہٗ بِہَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَمَحَا عَنْہُ عَشْرَ سَیِّآتٍ وَرَفَعَ لَہٗ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَرَدَّ عَلَیْہِ مِثْلَہَا۔))[2] ’’ میرے رب کی طرف سے میرے پاس فرشتہ آیا اور کہا:آپ کی امت میں سے جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے بدلے دس نیکیاں عطا فرمائیں گے ،دس گناہوں کو مٹا دیں گے اور اس کے لیے دس درجات بلند کر دیں گے۔‘‘ ۳۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ((إِنّیْ أَکْثَرُ الصَّلَاۃَ عَلَیْکَ فَکَمْ أَجْعَلُ لَکَ مِنْ صَلَاتِیْ قَالَ مَا شِئْتَ قَالَ قَلْتُ الرُّبُعُ قَالَ مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَکَ
x
صفحہعنوان
5التقدیم
5۱۔ فرائض پر مداومت:
9۲۔دل کی صفائی:
11۳۔تواضع وانکساری:
12۴۔حکمت ودانائی:
13۵۔خاموشی اور نرمی گفتار:
14۶۔تلاوت قرآن:
16۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود:
26سلف کا طرزِ عمل:
27ماہر قرا کرام:
30۱۔عقیدے میں منہج سلف کا التزام:
33۲۔ اخلاص نیت:
38۳۔ دین سے سچی محبت:
42۴۔اخلاق حسنہ:
46۱… بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد
46۱۔علم العقیدۃ:
48۲۔علم التفسیر:
50۳۔علم الفقہ:
51۴۔علم الناسخ والمنسوخ:
52۶۔ رقایق اور فضایل اعمال کا علم:
53۷۔سلف صالحین کے تراجم کا علم:
53۲…متعلقہ علوم میں تخصص
54۱۔علم تجوید میں پختگی:
57۲۔سند کا اہتمام:
59۳۔ لغت عرب کی معرفت:
61۴۔علم الوقف والابتداء کی معرفت:
65۶۔ طلب علم پر ہمیشگی:
68۱۔تعلیمی مقاصد کی وضاحت:
71۲۔تعلیم میں تدریج:
73۳۔طلبا پر انفرادی توجہ:
76۴۔تعلیم دینے میں نرمی:
79۵۔ متعلم پر صبر:
81۶۔ توضیحی ومعاون وسایل کا استعمال:
83۷۔طلبا کے درمیان عدل و انصاف:
85۸۔ حلقہ قرآن چلانے کی مہارت:
Flag Counter