Maktaba Wahhabi

معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول

مؤلف: ڈاکٹر حازم سعید حیدر

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

سلف صالحین ان امور کا خصوصی اہتمام فرمایا کرتے تھے، عمر بن عتبہ رحمہ اللہ اپنے بیٹے کے معلم کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ((لِیَکُنْ أَوَّلُ اِصْلَاحِکَ لِوَلَدِیْ اِصْلَاحَکَ نَفْسَکَ، فَاِنَّ عُیُوْنَھُمْ مَعْقُوْدَۃٌ بِکَ، فَالْحَسَنُ عِنْدَھُمْ مَا صَنَعْتَ، وَالْقَبِیْحُ عِنْدَھُمْ مَا تَرَکْتَ۔))[1] ’’میرے بیٹے کی اصلاح کا سب سے پہلا کام آپ کی اپنی اصلاح ہونی چاہیے، طلباء کی آنکھیں آپ کے ساتھ بندھی ہوئی ہیں، ان کے نزدیک اچھائی وہ ہے جو آپ کریں گے، اور برائی وہ ہے جو آپ نہیں کریں گے۔‘‘ ۲۔تعلیم میں تدریج: تعلیمی میدان میں تدریجی مراحل کی بہت زیادہ اہمیت ہے، مبتدی طالب علم کو فروع اور جزئیات سے پہلے أصول اور کلیات کی تعلیم دینا اس کے لیے عملی پختگی اور رسوخ کا باعث بنتا ہے۔ تعلیم میں تدریجی مراحل کا یہ منہج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے سے ثابت ہے۔ سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ((کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صلي الله عليه وسلم وَنَحْنُ فِتْیَانٌ حَزَاوِرَۃٌ، فَتَعَلَّمْنَا الإِیْمَانَ قَبْلَ أَن نَتَعَلَّمَ الْقُرْآنَ، ثُمَّ تَعَلَّمْنَا الْقُرْآنَ فَازْدَدْنَا بِہِ ایْمَانًا)) [2] ’’ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اور ہم قریب البلوغ لڑکے تھے۔ ہم نے قرآن سیکھنے سے پہلے ایمان سیکھا، پھر قرآن سیکھا، جس سے ہمارے ایمان اور زیادہ ہوگئے۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے واضح ہوتاہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تدریجی
x
صفحہعنوان
5التقدیم
5۱۔ فرائض پر مداومت:
9۲۔دل کی صفائی:
11۳۔تواضع وانکساری:
12۴۔حکمت ودانائی:
13۵۔خاموشی اور نرمی گفتار:
14۶۔تلاوت قرآن:
16۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود:
26سلف کا طرزِ عمل:
27ماہر قرا کرام:
30۱۔عقیدے میں منہج سلف کا التزام:
33۲۔ اخلاص نیت:
38۳۔ دین سے سچی محبت:
42۴۔اخلاق حسنہ:
46۱… بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد
46۱۔علم العقیدۃ:
48۲۔علم التفسیر:
50۳۔علم الفقہ:
51۴۔علم الناسخ والمنسوخ:
52۶۔ رقایق اور فضایل اعمال کا علم:
53۷۔سلف صالحین کے تراجم کا علم:
53۲…متعلقہ علوم میں تخصص
54۱۔علم تجوید میں پختگی:
57۲۔سند کا اہتمام:
59۳۔ لغت عرب کی معرفت:
61۴۔علم الوقف والابتداء کی معرفت:
65۶۔ طلب علم پر ہمیشگی:
68۱۔تعلیمی مقاصد کی وضاحت:
71۲۔تعلیم میں تدریج:
73۳۔طلبا پر انفرادی توجہ:
76۴۔تعلیم دینے میں نرمی:
79۵۔ متعلم پر صبر:
81۶۔ توضیحی ومعاون وسایل کا استعمال:
83۷۔طلبا کے درمیان عدل و انصاف:
85۸۔ حلقہ قرآن چلانے کی مہارت:
Flag Counter