Maktaba Wahhabi

معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول

مؤلف: ڈاکٹر حازم سعید حیدر

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

۵۔علم حدیث وسنن: قاری قرآن اور مقری کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ اس کا سینہ حدیث نبوی کے نور سے خالی ہو، اور اسے کچھ بھی احادیث یاد نہ ہوں۔ ہر مدرس کو کچھ نہ کچھ احادیث ضرور یاد ہونی چاہئیں۔ خصوصاً سنن کی بعض چھوٹی کتب، جیسے امام عبدالغنی المقدسی رحمہ اللہ (ت۶۰۰ھ) کی کتاب ’عمدۃ الأحکام‘ اور امام نووی رحمہ اللہ کی کتاب ’ریاض الصالحین‘ کو یاد کیا جاسکتا ہے۔ امام ابن عبدالبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (( اَلْقُرْآنُ أَصْلُ الْعِلْمِ، فَمَنْ حَفِظَہُ قَبْلَ بُلُوْغِہِ ثُمَّ فَرِغَ إِلَی مَا یَسْتعِیْنُ بِہِ عَلَی فَھْمِہِ مِن لِّسَانَ الْعَرَبِ، کَانَ ذَلِکَ لَہُ عَوْنًا کَبِیْرًا عَلَی مُرَادِہِ مِنْہُ ، ثُمَّ یَنْظُرُ فِی السُنَنِ المَأثُوْرَۃِ الثَابِتَۃِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ، فَبِھَا یَصِلُ الطَّالِبُ إِلَی مُرَادِ اللّٰہِ عَزَوَجَلَّ فِی کِتَابِہِ، وَھِیَ تَفْتَحُ لَہُ أَحْکَامَ الْقُرْآنِ فَتْحًا۔))[1] ’’قرآن مجید علم کی بنیاد ہے، جو شخص بلوغت سے پہلے اسے حفظ کرلیتا ہے، پھر کلام عرب سے اس کے فہم کی جانب توجہ مرکوز کرتا ہے تو اس کا حفظ قرآن اس کے لیے فہم حاصل کرنے میں بہت بڑا مددگار اور معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس کے بعد حدیث نبوی کا مقام ہے۔ جو قرآن مجید میں وارد مراد الٰہی تک پہنچاتی ہے اور مقری کے لیے أحکام القرآن کا دروازہ کھول دیتی ہے کیونکہ سنت نبوی قرآن مجید کی سب سے بڑی شرح اور تفسیر ہے۔‘‘ ۶۔ رقایق اور فضایل اعمال کا علم: یہ باب بڑا وسیع، شاندار اور رقیق پردہ ہے، جو انسان پر اس کے عیوب و نقایص منکشف کردیتا ہے۔ اس کی بیماریوں اور کوتاہیوں کی اصلاح کرتا ہے اور اس کے لیے خیر و بھلائی،
x
صفحہعنوان
5التقدیم
5۱۔ فرائض پر مداومت:
9۲۔دل کی صفائی:
11۳۔تواضع وانکساری:
12۴۔حکمت ودانائی:
13۵۔خاموشی اور نرمی گفتار:
14۶۔تلاوت قرآن:
16۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود:
26سلف کا طرزِ عمل:
27ماہر قرا کرام:
30۱۔عقیدے میں منہج سلف کا التزام:
33۲۔ اخلاص نیت:
38۳۔ دین سے سچی محبت:
42۴۔اخلاق حسنہ:
46۱… بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد
46۱۔علم العقیدۃ:
48۲۔علم التفسیر:
50۳۔علم الفقہ:
51۴۔علم الناسخ والمنسوخ:
52۶۔ رقایق اور فضایل اعمال کا علم:
53۷۔سلف صالحین کے تراجم کا علم:
53۲…متعلقہ علوم میں تخصص
54۱۔علم تجوید میں پختگی:
57۲۔سند کا اہتمام:
59۳۔ لغت عرب کی معرفت:
61۴۔علم الوقف والابتداء کی معرفت:
65۶۔ طلب علم پر ہمیشگی:
68۱۔تعلیمی مقاصد کی وضاحت:
71۲۔تعلیم میں تدریج:
73۳۔طلبا پر انفرادی توجہ:
76۴۔تعلیم دینے میں نرمی:
79۵۔ متعلم پر صبر:
81۶۔ توضیحی ومعاون وسایل کا استعمال:
83۷۔طلبا کے درمیان عدل و انصاف:
85۸۔ حلقہ قرآن چلانے کی مہارت:
Flag Counter