Maktaba Wahhabi

معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول

مؤلف: ڈاکٹر حازم سعید حیدر

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

پہلی فصل: معلم قرآن کی ذاتی صفات قرآن مجید کی تعلیم دینے والے ہر مدرس کے لیے ان ذاتی صفات کو’ اللہ کی توفیق کے بعد‘ اس کی شخصیت کا ستون سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ صفات اس کے ضمیر کی آواز اور اس کے اخلاق حسنہ کی آئینہ دار اور عکاس ہوتی ہیں۔ اس فصل میں ہم اختصار کے ساتھ چار اہم صفات کو بیان کریں گے، جو مدرس کی شخصیت کو نکھارنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ۱۔عقیدے میں منہج سلف کا التزام: انسان پر اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ وہ سلف صالحین کے منہج پر کار بند ہوکر بدعات و خرافات سے بچ جائے، کیونکہ عقیدہ کی سلامتی شرعی تقاضا ہے اور معلم قرآن کی اہم ذمہ داری ہے۔ راسخ العقیدہ شخص اپنے اہداف کی تکمیل میں زیادہ پر عزم و پر ہمت ہوتا ہے۔ وہ اسی عقیدے کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ راستے میں آنے والی مصیبتوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتا ہے۔ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں اور مہارتوں کو اسی عقیدے کے مطابق خرچ کرتا ہے۔ اور پیغام الٰہی کو دنیا میں پھیلانے کا بہترین مددگار ثابت ہوتا ہے۔[1] عقیدے کی سلامتی و درستگی معلم کی بنیادی صفات میں داخل ہے۔ جس کا براہِ راست تعلیم و تربیت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ کیونکہ عقیدہ معلم کو قلبی سکون عطاء کرتا ہے اور اس کے قول و فعل میں ہم آہنگی پیدا ہوجاتی ہے۔[2]
x
صفحہعنوان
5التقدیم
5۱۔ فرائض پر مداومت:
9۲۔دل کی صفائی:
11۳۔تواضع وانکساری:
12۴۔حکمت ودانائی:
13۵۔خاموشی اور نرمی گفتار:
14۶۔تلاوت قرآن:
16۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود:
26سلف کا طرزِ عمل:
27ماہر قرا کرام:
30۱۔عقیدے میں منہج سلف کا التزام:
33۲۔ اخلاص نیت:
38۳۔ دین سے سچی محبت:
42۴۔اخلاق حسنہ:
46۱… بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد
46۱۔علم العقیدۃ:
48۲۔علم التفسیر:
50۳۔علم الفقہ:
51۴۔علم الناسخ والمنسوخ:
52۶۔ رقایق اور فضایل اعمال کا علم:
53۷۔سلف صالحین کے تراجم کا علم:
53۲…متعلقہ علوم میں تخصص
54۱۔علم تجوید میں پختگی:
57۲۔سند کا اہتمام:
59۳۔ لغت عرب کی معرفت:
61۴۔علم الوقف والابتداء کی معرفت:
65۶۔ طلب علم پر ہمیشگی:
68۱۔تعلیمی مقاصد کی وضاحت:
71۲۔تعلیم میں تدریج:
73۳۔طلبا پر انفرادی توجہ:
76۴۔تعلیم دینے میں نرمی:
79۵۔ متعلم پر صبر:
81۶۔ توضیحی ومعاون وسایل کا استعمال:
83۷۔طلبا کے درمیان عدل و انصاف:
85۸۔ حلقہ قرآن چلانے کی مہارت:
Flag Counter