Maktaba Wahhabi

معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول

مؤلف: ڈاکٹر حازم سعید حیدر

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

کے ساتھ محبت کرے، طلبا کے ساتھ نرمی سے پیش آئے، اور ان کی اعانت پر کمر بستہ رہے۔‘‘ مذکورہ خصال محمودہ او رصفات جمیلہ کے بیان سے مترشح ہوتا ہے کہ حسن اخلاق کا مفہوم بڑا وسیع اور متنوع الجوانب ہے۔ حسن اخلاق معلم اور متعلم کے درمیان اجتماعی روابط کے قیام کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جبکہ برا اخلاق ان روابط کو منقطع کردیتا ہے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ایک اثر منقول ہے، فرماتے ہیں: ((یَکُوْنُ فِی الرَّجُلِ عَشْرُ خَصْلَاتٍ تِسْعَۃٌ مِّنْھَا أَخْلَاقٌ حَسَنَۃٌ، وَخُلُقٌ سَیِّیئٌ، فَیَغْلِبُ السَّیِّئُ التِسْعَۃَ الْحَسَنَۃَ۔))[1] ’’آدمی میں دس خصلتیں ہوں، اور ان میں سے نو خصلتیں اخلاق حسنہ پر مبنی ہوں جبکہ ایک خصلت خلق سیئہ پر مشتمل ہو۔ تو وہ ایک بری خصلت ان نو اچھی خصلتوں پر غالب آجاتی ہے۔‘‘ میں نے حلقات تحفیظ القرآن میں پڑھنے والے بعض طلبا سے سنا ہے کہ وہ اپنے استاد کو اپنا بدترین دشمن تصور کرتے ہیں اور اسے غصے اور نفرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ کیونکہ ان کا مدرس ان کے ساتھ برے اخلاق سے پیش آتا ہے اور ان سے بے جا سختی اور شدت روا رکھتا ہے۔ یہ بات یاد رکھیں ! برا اخلاق مدرس اور طلبا کے درمیان نفرت اور کراہت کا بیچ بو دیتا ہے۔اور سب سے مضبوط حائل پیدا کرتا ہے جو ان کے اجتماعی روابط کے سلسلے کو منقطع کردیتا ہے اور مدرس معاشرے میں کوئی نمایاں کردار ادا نہیں کرسکتا۔
x
صفحہعنوان
5التقدیم
5۱۔ فرائض پر مداومت:
9۲۔دل کی صفائی:
11۳۔تواضع وانکساری:
12۴۔حکمت ودانائی:
13۵۔خاموشی اور نرمی گفتار:
14۶۔تلاوت قرآن:
16۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود:
26سلف کا طرزِ عمل:
27ماہر قرا کرام:
30۱۔عقیدے میں منہج سلف کا التزام:
33۲۔ اخلاص نیت:
38۳۔ دین سے سچی محبت:
42۴۔اخلاق حسنہ:
46۱… بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد
46۱۔علم العقیدۃ:
48۲۔علم التفسیر:
50۳۔علم الفقہ:
51۴۔علم الناسخ والمنسوخ:
52۶۔ رقایق اور فضایل اعمال کا علم:
53۷۔سلف صالحین کے تراجم کا علم:
53۲…متعلقہ علوم میں تخصص
54۱۔علم تجوید میں پختگی:
57۲۔سند کا اہتمام:
59۳۔ لغت عرب کی معرفت:
61۴۔علم الوقف والابتداء کی معرفت:
65۶۔ طلب علم پر ہمیشگی:
68۱۔تعلیمی مقاصد کی وضاحت:
71۲۔تعلیم میں تدریج:
73۳۔طلبا پر انفرادی توجہ:
76۴۔تعلیم دینے میں نرمی:
79۵۔ متعلم پر صبر:
81۶۔ توضیحی ومعاون وسایل کا استعمال:
83۷۔طلبا کے درمیان عدل و انصاف:
85۸۔ حلقہ قرآن چلانے کی مہارت:
Flag Counter