Maktaba Wahhabi

معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول

مؤلف: ڈاکٹر حازم سعید حیدر

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ رعل، ذکوان، عصیہ اور بنو لحیان کی طرف جن ستر (۷۰) انصاری صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھیجا تھا ان کے بارے میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ((کُنَّا نُسَمِّیْھِمْ الْقُرَّائَ فِی زَمَانِھِمْ۔))[1] ’’ہم اپنے زمانے میں انہیں قرا کرام کہا کرتے تھے۔‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ: ((قَدْ بَیَّنَ قَتَادَۃُ فِی رِوَایَتِہِ ( أَیْ عَنْ أَنَسِ) أَنَّھُمْ کَانُوْا یَحْتَطِبُوْنَ بِالنَّھَارِ وَیُصَلُّوْنَ بِالَّیْلِ وَفِیْ رِوَایَۃِ ثَابِتٍ، وَیَشْتَرُوْنَ بِہِ الطَّعَامَ لِأَھْلِ الصُّفَّۃِ وَیَتَدَارَسُوْنَ الْقُرْآنَ بِاللَّیْلِ وَیَتَعَلّمُوْنَ۔))[2] ’’قتادہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام دن کو لکڑیاں چنتے تھے اور رات کو قیام کرتے تھے۔ اور ثابت رضی اللہ عنہ کی ایک روایت میں ہے۔ وہ ان لکڑیوں سے اہل صفہ کے لیے کھانا خریدتے تھے اور رات کو قرآن مجید پڑھتے اور اس کی تعلیم حاصل کرتے تھے۔ ‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سیکھنے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دو طبقات تھے: ۱۔ پہلا طبقہ وہ تھا جنہوں نے براہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سیکھا جیسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ وغیرہ۔ ۲۔ دوسرا طبقہ وہ تھا جو قرآن مجید براہِ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ سیکھ سکے بلکہ انہوں نے کبار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے سیکھا جیسے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ، سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ اور دیگر صغار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ۔ پہلی صدی ہجری تک تعلیم قرآن کا یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا کہ عامۃ الناس اپنی طرف بھیجے گئے مصاحف سے صحابہ کرام و تابعین کی قراء ات کے مطابق پڑھتے رہے۔
x
صفحہعنوان
5التقدیم
5۱۔ فرائض پر مداومت:
9۲۔دل کی صفائی:
11۳۔تواضع وانکساری:
12۴۔حکمت ودانائی:
13۵۔خاموشی اور نرمی گفتار:
14۶۔تلاوت قرآن:
16۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود:
26سلف کا طرزِ عمل:
27ماہر قرا کرام:
30۱۔عقیدے میں منہج سلف کا التزام:
33۲۔ اخلاص نیت:
38۳۔ دین سے سچی محبت:
42۴۔اخلاق حسنہ:
46۱… بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد
46۱۔علم العقیدۃ:
48۲۔علم التفسیر:
50۳۔علم الفقہ:
51۴۔علم الناسخ والمنسوخ:
52۶۔ رقایق اور فضایل اعمال کا علم:
53۷۔سلف صالحین کے تراجم کا علم:
53۲…متعلقہ علوم میں تخصص
54۱۔علم تجوید میں پختگی:
57۲۔سند کا اہتمام:
59۳۔ لغت عرب کی معرفت:
61۴۔علم الوقف والابتداء کی معرفت:
65۶۔ طلب علم پر ہمیشگی:
68۱۔تعلیمی مقاصد کی وضاحت:
71۲۔تعلیم میں تدریج:
73۳۔طلبا پر انفرادی توجہ:
76۴۔تعلیم دینے میں نرمی:
79۵۔ متعلم پر صبر:
81۶۔ توضیحی ومعاون وسایل کا استعمال:
83۷۔طلبا کے درمیان عدل و انصاف:
85۸۔ حلقہ قرآن چلانے کی مہارت:
Flag Counter