اٹھارویں : مولوی علی عباس چڑیا کوٹی کی تاریخ ہے:قطعہفسر النواب عالي الجاہ من فاق في التفسیر أبنائَ الزمن[نواب عالی جاہ نے قرآن مجید کی ایسی تفسیر کی کہ وہ اس تفسیر میں اپنے معاصرین سے فائق ہو گئے]من کلام اللّٰہ رب العالمین کُلَّ خافٍ قد تواری واکتمن[انھوں نے اللہ رب العالمین کے کلام کی ہر مخفی پوشیدہ اور چھپی ہوئی بات کی تفسیر کی]قلت في تاریخہ مستبثرا أفوق تفسیر صدیق الحسن[میں اس کی تاریخ میں خوشی خوشی یہ کہتا ہوں کہ سب سے فائق تفسیر،صدیق الحسن کی تفسیر ہے]اس کی آغازِ طبع کے سال کی تواریخ میں سے کچھ درج ذیل ہیں :(۱) تفسیر الثواب (۲) گلشنِ فیض (۳) کشفِ فیض (۴) طور معنی رشادت (۵) شرح التفاسیر۔اس تفسیر کی تقاریظ میں سے ایک وہ نثر اور نظم ہے،جس میں کمال فصاحت و بلاغت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔یہ قاضی طلا محمد پشاوری رحمہ اللہ کی فکرِ صائب کا نتیجہ ہے،جو انھوں نے تفسیر کے خاتمے پر پشاور سے بھوپال بھیجی تھی۔وہ نثر و نظم درج ذیل ہیں : نثرأطیب حمد یفوح أزہارہ علی صفحات العقول،وأعجب شکر یتکفل أنوارہ لتفریح القلب الکمد المبتول،یحکي ریا ریاضہ الزاہرات:؎ نسیم الصبا جاء ت بریا القرنفلویثني عنان العمر الآبق ویجمع بین المشوق والشائق:؎ بسقط اللوی بین الدخول وحومل