خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بیان1۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں آیا ہے:((لَمْ یَبْقَ مِنَ النُّبُوَّۃِ إِلَّا مُبَشِّرَاتٌ،قَالُوْا: وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ: اَلرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ))[1] (رواہ البخاري)[نبوت میں سے صرف’’مبشرات‘‘ باقی رہ گئے ہیں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: مبشرات کیاہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے خواب]امام مالک رحمہ اللہ نے یہ الفاظ زیادہ بیان کیے ہیں :((یَرَاھَا الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ أَوْ تُریٰ لَہٗ))[2][(وہ خواب) جسے مسلمان دیکھتا ہے یا اس کی خاطر (کسی دوسرے کو) دکھایا جاتا ہے]2۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے:((اَلرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ مِنَ الرَّجُلِ الصَّالِحِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَّ أَرْبَعِیْنَ جُزْئاً مِنَ النُّبُوَّۃِ))[3] (متفق علیہ)[نیک آدمی کے سچے خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہیں ]3۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کے الفاظ یہ ہیں :((مَنْ رَآنِيْ فِيْ الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِيْ فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ صُوْرَتِيْ))[4][جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا تو یقینا اس نے مجھے ہی دیکھا،کیوں کہ شیطان میرا روپ نہیں دھار سکتا]