دمشق رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۴۶ھ) کی تالیف ہے۔ورقات المہرۃ في تتمۃ قراء ات الأئمۃ العشرۃ: یہ شہاب الدین احمد بن محمد المعروف بہ ابن عیاش القاری رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔وسائل البیان في مسائل القرآن: یہ’’التفسیر الکبیر‘‘ سے منتخب ہے۔وسائل في التفسیر: یہ امام ابو الحسن علی بن احمد الواحدی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۶۸ھ) کی تالیف ہے۔وصول الغمر إلی وصول قراء ات أبي عمرو: یہ شیخ علاء الدین ابو الحسن علی بن الشیخ شرف الدین قاسم البطائحی الشافعی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔اس کی ابتدا یوں ہوتی ہے: ’’الحمد للّٰہ الذي جعل صدور أولیاہ أوعیۃ لتحفیظ القرآن…الخ‘‘علم الوقوف:یہ علمِ قراء ت کی ایک فرع ہے۔وقوف النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم فيالقرآن: اس کو الشیخ ابو عبداللہ محمد بن عیسیٰ المغربی رحمہ اللہ نے جمع کیا ہے۔یہ کل سترہ (۱۷) وقف ہیں،جن سے کوئی تجاوز نہیں کر سکتا۔1۔ سورۃ البقرۃ کے فرمانِ باری تعالیٰ: ﴿فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرَاتِ﴾ میں۔2۔ اسی آیت کے اس فرمان میں : ﴿وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْہُ اللّٰہُ﴾ 3۔ سورت آل عمران کے فرمانِ باری تعالیٰ: ﴿وَ مَا یَعْلَمُ تَاْوِیْلَہٗٓ اِلَّا اللّٰہُ﴾ میں۔4۔ سورۃ المائدہ کے فرمان ﴿فَاَصْبَحَ مِنَ النّٰدِمِیْنَ﴾ میں۔5۔ اسی سورت کے اس فرمان میں : ﴿فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ﴾ 6۔ اسی سورت کے اس فرمان میں : ﴿مَا لَیْسَ لِیْ بَحَقّ﴾ 7۔ سورت یونس کے اس فرمان میں : ﴿اَنْ اَنْذِرِ النَّاسَ﴾ 8۔ اسی سورت کے اس فرمان میں : ﴿قُلْ اِیْ وَ رَبٍّیْٓ﴾ 9۔ سورت یوسف کے اس فرمان میں : ﴿اَدْعُوْٓا اِلَی اللّٰہِ﴾ 10۔ سورۃ الرعد کے اس فرمان میں : ﴿یَضْرِبُ اللّٰہُ الْاَمْثَالَ﴾