سورۃ القارعۃ:بغیر اختلاف مکی سورت ہے،اسے ابن مردویہ رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔[1] اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔سورۃ التکاثر:سب کے نزدیک مکی سورت ہے۔امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت کیاہے کہ مدنی سورت ہے۔[2] اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔سورۃ العصر:جمہور کے نزدیک مکی سورت ہے اور قتادہ رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ مدنی ہے۔[3] اس میں ایک آیت: ﴿اِِنَّ الْاِِنْسَانَ لَفِیْ خُسْر﴾ [العصر: ۲] [کہ بے شک ہر انسان یقینا گھاٹے میں ہے]منسوخ ہے،اس کا ناسخ اﷲ کا ارشاد: ﴿اِِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ،الخ﴾ [العصر: ۳] [سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے]ہے۔حقیقت میں یہ نسخ نہیں،بلکہ عموم سے استثنا ہے،لہٰذا یہ عام کی تخصیص کے باب سے ہے اور خاص عام کا ناسخ نہیں ہوتا،جیسا کہ اصول سے ثابت ہے۔سورۃ الہمزۃ:بغیر اختلاف یہ مکی سورت ہے اور اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔سورت قریش:جمہور کے نزدیک یہ مکی سورت ہے اور ضحاک و کلبی رحمہما اللہ نے کہا کہ مدنی ہے۔[4] اس میں کوئی آیت ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔سورۃ الماعون:عطا اور جابر رحمہما اللہ کے قول میں اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ایک قول میں یہ سورت مکی ہے،