قرآن سیکھنے کا بیان1۔سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((تَعَلَّمُوْا الْقُرْآنَ فَاقْرَأُوْہُ))[1](الحدیث،رواہ الترمذي والنسائي وابن ماجہ)یعنی قرآن کو سیکھ کر پڑھو۔2۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک دوسری حدیث کے الفاظ یہ ہیں :((تَعَلَّمُوْا الْفَرائِضَ وَالْقُرْآنَ،وَعَلِّمُوْہُ النَّاسَ فَإِنِّيْ مَقْبُوْضٌ))[2](رواہ الترمذي)[فرائض (علمِ میراث) اور قرآن سیکھو اور وہ لوگوں کو سکھاؤ،کیونکہ میں فوت ہونے والا ہوں ]3۔سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب سے کہا تھا:((إِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرُنِيْ أَنْ أَقْرَأَ عَلَیْکَ الْقُرْآنَ))[بلا شبہہ اللہ تعالیٰ مجھے یہ حکم دیتا ہے کہ میں تجھے قرآن پڑھ کر سناؤں ]سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کی:’’آللّٰہُ سَمَّانِيْ لَکَ؟‘‘[کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے میرا نام لیا ہے؟]آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((اَللّٰہُ سَمَّاکَ))[3] [اللہ تعالیٰ ہی نے تمھارا نام لیا ہے] (أخرجہ البخاري)