[قرآن اس وقت تک پڑھو،جب تک تمھارے دل اس پر متوجہ ہوں اور جب خیالات منتشر ہو جائیں تو پھر اسے پڑھنا چھوڑ دو]24۔براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((زَیِّنُوْا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِکُمْ))[1] (رواہ أحمد وأبو داؤد وابن ماجہ والدارمي)[اپنی آوازوں کے ذریعے سے قرآن مجید کو مزین کرو]25۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((لَمْ یَفْقَہْ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِيْ أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ))[2] (رواہ الترمذي وأبو داؤد والدارمي)[جس شخص نے تین دن سے کم میں قرآن پڑھا تو اس نے اسے سمجھا ہی نہیں ]26۔عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((اَلْجَاہِرُ بِالْقُرْآنِ کَالْجَاہِرِ بِالصَّدَقَۃِ،وَالْمُسِرُّ بِالْقُرْآنِ کَالْمُسِرِّ بِالصَّدَقَۃِ))[3](رواہ الترمذي وأبو داؤد والنسائي،وقال الترمذي: ھذا حدیث حسن غریب)[بلند آواز سے قرآن پڑھنے والا علانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے،جب کہ آہستہ قرآن پڑھنے والا چھپا کر صدقہ کرنے والے کی طرح ہے]27۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((لَا حَسَدَ إِلَّا عَلَی اثْنَیْنِ،رَجُلٌ آتَاہُ اللّٰہُ الْقُرْآنَ،فَھُوَ یَقُوْمُ بِہِ آنَائَ اللَّیْلِ وَآنَائَ النَّھَارِ،وَرَجُلٌ آتَاہُ اللّٰہُ مَالًا فَھُوَ یُنْفِقُ مِنْہُ آنَائَ اللَّیْلِ وَآنَائَ النَّہَارِ))[4](متفق علیہ)