((تَکْفِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْیٍٔ))[1] (رواہ الترمذي وأبوداؤد والنسائي)[(ان تینوں سورتوں کا پڑھنا) تجھے ہر چیز سے کافی ہو گا]5۔سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ پڑھ! انھوں نے پوچھا: کیا پڑھوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معوذتین پڑھو:((وَلَنْ تَقْرَأَ بِمِثْلِھِمَا)) [2] (رواہ النسائي) [ تو ان جیسی کوئی چیز نہیں پڑھے گا]6۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے تو معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دم کرتے۔[3]7۔سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں فرمایا ہے:((أَلَا أُعَلِّمُکَ سُوَراً مَا أُنْزِلَ فِيْ التَّوْرَاۃِ وَلَا فِيْالزَّبُوْرِ وَلاَ فِيْالْإِنْجِیْلِ وَلاَ فِيْالْقُرْآنِ؟ قُلْتُ: بَلیٰ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! قَالَ: قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ،وَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ،وَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس))[4] (أخرجہ أحمد)[کیا میں تجھے وہ سورتیں نہ سکھاؤں جن جیسی تورات،زبور،انجیل اور قرآن میں نازل نہیں کی گئیں ؟ میں نے کہا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (ضرور سکھائیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ (سورۃ الاخلاص)،﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ (سورۃ الفلق) اور ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس﴾ (سورۃ الناس)]8۔سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا:((أَلَا أُخْبِرُکَ بِأَفْضَلَ مَا تَعَوَّذَ بِہِ الْمُتَعَوِّذُوْنَ؟ قَالَ: بَلیٰ،قَالَ: قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ،وَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس))[5] (رواہ أحمد)[کیا میں تجھے وہ افضل تعوذ نہ بتاؤں،جس سے پناہ پکڑنے والے پناہ پکڑتے ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا: کیوں نہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق﴾ (سورۃ الفلق) اور ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس﴾ (سورۃ الناس)]