إِلَّا الْمَوْتَ))[1] (رواہ البزار)[جب تم سورۃ الفاتحہ اور ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ پڑھ لو تو تم موت کے سوا ہر چیز سے امن میں ہو جاؤ گے]14۔سیدنا عبداللہ بن جابر رضی اللہ عنہما نے مرفوعاً بیان کیا ہے:((إِنَّ فِیْھَا شِفَائً ا مِّنْ کُلِّ دَائٍ))[2] (الحدیث،رواہ أحمد والبیہقي) [یقینا اس (سورۃ الفاتحہ) میں ہر بیماری سے شفا ہے]15۔سیدنا عبدالملک بن عمیر نے مرسلاً کہا ہے:’’فاتحۃ الکتاب شفاء من کل داء‘‘[3](رواہ الدارمي والبیہقي في شعب الإیمان)[سورۃ الفاتحہ ہر بیماری کی شفا ہے]16۔سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی روایت کے الفاظ یہ ہیں :((فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ شِفَائٌ مِّنْ کُلِّ سُمٍّ))[4][سورۃ الفاتحہ ہر زہر سے شفا ہے]17سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی حدیث کے الفاظ یہ ہیں :((خَیْرُالدَّوَائِ الْقُرْآنُ)) [5](رواہ ابن ماجہ) [بہترین دوا قرآن مجید ہے]جب سارا قرآن شفا ٹھہرا تو فاتحہ بالاولیٰ شفا ٹھہرے گی۔لہٰذ حدیث شریف کی نص کے مطابق یہ افضل اور قرآن کی سب سے بہترین سورت ہے۔