تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ ﴾ [1] ’’تم ایک بہترین اُمّت ہو جو لوگوں کے لیے بھیجی گئی ہو نیکی کا حکم کرتے ہو اور منکر سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو ۔‘‘ 16. ایسا نوجوان جو بُرائی کو اس طریقے سے بدلنے کی کوشش کرتا ہے جیسے بدلنے کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (( من رأی منکم منکرًا فلیغیّره بیده فإن لم یستطع فبلسانه فإن لم يستطع فبقلبه)) [2] ’’جو تم میں سے بُرائی دیکھے، وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے ۔اگر ہاتھ سے بدلنے کی اِستطاعت نہیں تو زبان سے بدل دے ، اگر زبان سے بھی نہیں بدل سکتا تو اسے دل سے بُرا جانے۔‘‘ 17. ایسا نوجوان جو سچ بولتا ہے اور سچائی کو تلاش کرتا ہے، کیونکہ سچائی نیکی کی طرف اور نیکی جنّت کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ ایک آدمی ہمیشہ سچ بولتا ہے او رہمیشہ سچائی کی تلاش میں رہتا ہے تو وہ اللہ کے ہاں سچا لکھا جاتا ہے۔ ایسا نوجوان جو تمام مسلمانوں کے لیے بھلائی کو پسند کرتا ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (( لا یؤمن أحدکم حتی یحب لأخیه ما یحب لنفسه)) [3] ’’تم میں سے کوئی اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی چیز پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔‘‘ 18. ایسا نوجوان جو اللہ تعالیٰ اور اُمّت و وطن کے سامنے مسئولیت کا شعور رکھتا ہے وہ اپنی’اَنا‘ سے بلند و بالا ہوکر ہمیشہ دین، اُمّت اور وطن کے لیےجدوجہد کرتا ہے۔ ذاتی اور اِنفرادی مصلحت پر اجتماعی مصلحتوں کو ترجیح دیتا ہے۔ 19. ایسا نوجوان جو اللہ کے لیے ، اتنے اِخلاص سےدین کی ترویج کی کوشش کرتا ہے کہ اس |