Maktaba Wahhabi

46 - 111
سکے گی۔ یہ ہماری کمزوری ہے کہ ہم نے اس انقلاب کی کتاب کو صرف ثواب کی کتاب سمجھ کر اسے صرف مسجد و مدرسہ تک محدود کر دیا ہے اور اس کو اپنا دستورِ زندگی بنانے سے بے پروائی برتی۔ پہاڑی کا چراغ تو یہی لوگ ہیں ناں جو خیرکم من تعلم القرآن و علمه کے مطابق: ’’تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں جو خود قرآن سیکھتے ہیں اور دوسروں کو پڑھاتے ہیں۔‘‘ اور خود اس پر عمل کرتے ہیں۔ اور پھر اس کاپیغام پوری دنیا تک پہنچانے میں لگ جاتے ہیں۔ یا اللہ! ہمیں ایسے ہی لوگوں میں شامل فرما دے۔ آمین! 2. ہماری ساری قوت ہمارے اتحاد و اتفاق میں ہے۔ وحدتِ اُمّت ہی شاتمین رسول وگستاخانِ قرآن مجید کا اصل جواب ہے۔ 3. دوسری طرف امت مسلمہ کو اپنی عسکری قوت بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جو مسلمانوں کے باہم بر سرپیکار رہنے سے ماند پڑ گئی ہے۔ پاکستان میں ہر مرد کو فوجی تربیت لازمی کر دی جائے۔ NCC کو دوبارہ تعلیمی اداروں میں بحال کیا جائے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت یہ بھنگڑے، کرکٹ میچ اور لہو و لعب نہیں ہیں، نہ ہی درہم و دینار ہیں۔ آپ کے آخری لمحات میں گھر میں جلانے کو چراغ کے لیے تیل نہ تھا مگر گھر میں گیارہ تلواریں لٹکی ہوئی تھیں۔ لہٰذا لہو و لعب کو خیر باد کہہ کر قرآن پاک اور رسول اکرم کی طرف رجوع کریں۔ اتفاق و اتحاد اختیار کر کے ہی اہل باطل کو دندان شکن جواب دیا جا سکتا ہے۔ 4. اور اپنے میڈیا کو بھی ہم نے خود کنٹرول کر کے اسے لبرل ازم کے سیلاب سے بچانا ہے، اسے یہ پیغام دینا ہے کہ شمشیر و سنان اوّل، طاؤس و رباب آخر! محدث کے قارئین متوجہ ہوں! جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ’محدث‘ بعض انتظامی اُلجھنوں کی بنا پر باقاعدگی سے شائع نہیں ہورہا۔ گذشتہ شمارہ بھی دو ماہ کا یکجا کرکے شائع کیا گیا تھا جبکہ زیر نظر شمارہ نمبر354 بھی فروری اور مارچ 2012ء کا مشترکہ شمارہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محدث کی ماہوار اشاعت کا تسلسل قائم فرمائے۔ ہم اس کی بھرپور جستجو کررہے ہیں۔ ادارہ
Flag Counter