Maktaba Wahhabi

95 - 95
حقوق و فرائض کتاب کے حوالے سے رقم طراز ہیں: ’’کئی سال پہلےکی بات ہے ، مئی جون 1957ء کی کوئی تاریخ تھی کہ صحن کعبہ میں بیٹھے ہوئے ایک نیک دل بزرگ نے حقوق و فرائض کے موضوع پر کچھ لکھنے کی تحریک دی۔ کئی سال گذر گئے۔ الحمدللہ رُبع صدی قبل اس تحریک پر عمل ہوا ، ستمبر1980ء میں تیرہ ماہ کے بعد 51 عنوانات پر مشتمل کتاب وجود میں آئی۔ یہ الفاظ بھی"حررّه في بیت الله الحرام" تھے۔ ادارہ تنظیمات اشاعت اسلام کے قیام کے سلسلے میں چودھری عبدالعزیز چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ہاں جمع ہوئے توحافظ صاحب نے سیکرٹری بننےسے معذرت کی اور قرعہ فال میرےنام پڑا، اللہ قبول فرمائے۔ اس موقع پر آپ نے تعلیم القرآن کورسز کے سلسلے میں اظہار کیا کہ میرے اکیلے ناتواں کندھوں پر بوجھ ہے۔ چودھری عبدالعزیز مرحوم نے خواہش کی کہ پروفیسر صاحب آپ تعاون فرمائیں۔ الحمدللہ جیلوں سمیت تعلیم القرآن کورسز کی مارکنگ کا کام اللہ نے مجھ ناچیز سے رُبع صدی سے زیادہ لیا۔ آج کل حافظ نذر احمد کے قائم مقام ان کے فرزند ڈاکٹر فاروق احمد او رمیرے قائم مقام شیخ عبدالرحمٰن ہیں ۔ اللہ اُنہیں ہمت دیئے رکھے اور اخلاص بخشے۔ ریڈیو میں بے شمار عنوانات پر آ پ کے پروگرام اشاعت قرآن کے سلسلے میں نشر ہوئے۔ وقت کی بہت قدر کرتے۔ ایک صاحب نے حدیث کے حوالے سے کوئی کام کروانا چاہا۔ معذرت کے باوجود وہ مصر رہے تو حافظ صاحب نے 4 ماہ کا وعدہ کیا۔ وہ حیران ہوئے کہ چھوٹے سے کام کے لیے چار ماہ؟ حافظ نذر احمد نے فرمایا کہ نظام الاوقات کا جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ دس منٹ روزانہ دے سکوں گا،لہٰذا چار مہینے کے بعد آئیے۔ وہ چار ماہ بعد آئے تو کام تیار تھا۔ اتحاد اُمت کے داعی: حافظ صاحب اتحادِ اُمت کے داعی تھے۔ فرقہ وارانہ اختلافات کم کرنا بلکہ بالکل ختم کرنا ان کا اہم ہدف تھا۔ اس سلسلے میں اُنہوں نے کئی بار علما کے اجلاس اپنے گھر بلائے ۔ سب نے مل کر کھانا بھى کھایا او رنماز بھی اکٹھے باجماعت ادا کی۔ آسان ترجمہ قرآن کریم: حافظ صاحب نے ترجمہ اور تسوید و ترتیب کے بعد نظرثانی کے
Flag Counter