Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 337

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: مئی 2010

ج) ۲/مارچ۱۹۸۵ء کے صدارتی فرمان میں زکوٰۃ ( عشر) ، اوقاف اور مساجد کی باقاعدہ تنظیم کے اہتمام کرنے کو کہا گیا ہے۔ ‘‘ تشریح وتبصرہ: زکوٰۃ اسلام کے بنیادی اور عملی ارکان میں خاص اہمیت کا حامل رکن ہے۔ قرآنِ حکیم کی بے شمار آیات میں زکوٰۃ کا ذکر کیا گیا ہے۔احادیث میں بھی اس کی بڑی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اپنے مال میں سے ایک مقررہ حصہ ایک معین طریقے سے ہر سال اللہ کی راہ میں دیا جائے۔ زکوٰۃ چار قسم کے اَموال پر فرض ہے: ۱سائمہ جانورں ( وہ جانورجو سال کا اکثر باہر چر کر گزارتے ہیں ) پر ۲ہر قسم کے تجارتی مال پر ۳ سونے چاندی پر ۴کھیتی اور درختوں کی پیداوار پر چاندی کا نصاب دو سو درہم ہے جس کے ساڑھے باون تولے بنتے ہیں جبکہ سونے کا نصاب ساڑھے سات تولے ہے۔ اگر مال کی قیمت ساڑھے باون تولے چاندی یا ساڑھے سات تولے سونے کی قیمت کے برابر ہو یا اس سے زائد ہو تو سال گزر جانے پر اس کی زکوٰۃ کے طور پر چالیسواں حصہ دینا فرض ہے۔ حکومت ِپاکستان نے اس اہم رکن کو ملک میں نافذ کرنے کے لئے۱۹۸۰ء میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا اور اس کی وصولی اور تقسیم کے لئے پورے ملک میں زکوٰۃ و عشر کمیٹیاں قائم کیں ۔ ’نیشنل زکوٰۃ فاؤنڈیشن‘ اس کا اہتمام کرتی ہے۔ اسی طرح کسان اپنی پیداوار کا دسواں حصہ بطورِ عشر ادا کرنے کے پابند ہیں ۔ مزید برآں حکومت نے چاروں صوبوں میں محکمہ اوقاف بھی قائم کر رکھا ہے۔ یہ محکمہ بڑے بڑے مزارات سے ہونے والی آمدنی کو مزارعت پر ہی بروئے کار لاتا ہے اور مزارعین کو سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس محکمہ کے وجود میں آنے سے متعدد معاشرتی برائیوں کا قلع قمع
x
صفحہعنوان
2پاکستان میں نفاذِ شریعت کے اہم مراحل
7قرار دادِ مقاصد کا متن
9۳۱ علماے کرام کے بائیس نکات
14۲۲ نکات اور دستورِ پاکستان ۱۹۷۳ء؛ ایک تقابل
40جملہ مکاتب فکر کا متفقہ ترمیمی شریعت بل ۱۹۸۶ء
44دستورِ سعودی عرب کی اسلامی دفعات
50’ورلڈ ایسوسی ایشن آف مسلم جیورسٹس‘
54نفاذِ شریعت کے رہنما اُصول
56شعیب ملک کی شادی اور میڈیا
63حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال
70ایک خادمِ قرآن کی کچھ یادیں ،کچھ باتیں
75اِک ’اور‘ شاہ بلوط ٹوٹ گرا !!
Flag Counter