Maktaba Wahhabi

72 - 77
تذکرۃ المشاہیر ڈاکٹرحافظ محمدطارق ابو عبید قاسم بن سلام رحمہ اللہ کے اَحوال و آثار نام و نسب ابو عبیدقاسم رحمہ اللہ دوسری صدی ہجری کے معروف فقیہ ، نحوی اور عالم قرآن تھے ۔ آپ کا نام قاسم، کنیت ابو عبید اور باپ کا نام سلام تھا۔ ابن ندیم نے اپنی معروف تصنیف الفہرست میں اتنا اور اضافہ کیا ہے: ’’قیل سلام بن مسکین بن زید‘‘ [1] ولادت ابو عبید رحمہ اللہ قاسم ۱۵۴ ھ/ ۷۷۰ء میں خراسان کے شہر ہرات میں پیدا ہوئے۔[2] ان کے والد رومی النسل اور ہرات کے کسی شخص کے غلام تھے ۔ قبیلہ اَزد سے ان کا تعلق تھا۔ عرصۂ دراز تک بغداد میں مقیم رہے۔ اسی بنا پر اَزدی اور بغدادی کی نسبتوں سے مشہور ہیں ۔ [3] تعلیم و تربیت ابو عبید رحمہ اللہ نے علم کی تلاش و جستجو میں متعدد مقامات کے سفر کئے۔ ابتدائی عمر ہی میں اُنہوں نے کوفہ اور بصرہ کا سفر کیا تاکہ خلافت ِاسلامیہ کے ابتدائی دور کے علما کی زیر نگرانی اَدب، فقہ ، حدیث اور دینی علوم کی تحصیل کریں ۔ [4]علامہ ابن سعد رحمہ اللہ کا بیان ہے: ’’طلب للحدیث والفقہ‘‘[5]’’یعنی حدیث و فقہ کی تلاش و جستجو کی۔‘‘ آپ نے علم کے حصول میں ابن معین کے ہمراہ مصر کا سفر اختیار کیا، طبقات ابن سعد میں
Flag Counter