Maktaba Wahhabi

55 - 77
تہذیب وثقافت محمد عطاء اللہ صدیقی ویلنٹائن ڈے اور ہماری نوجوان نسل ۱۴/فروری کو منایا جانے والا ویلنٹائن ڈے کا نام نہاد تہوار بھی جدید یورپ کی تہذیبی گمراہی اور ثقافتی بے اعتدالیوں کا شاخسانہ ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ نے بالآخر جنسی آوارگی، بے ہودگی اور خرافات کو مسلسل پراپیگنڈے کے زور پر ایک ’تہوار‘ بنا دیا ہے۔ مغربی میڈیا نوجوانوں میں اخلاقی نصب العین کے مقابلے میں ہمیشہ بے راہ روی کو فروغ دینے میں زیادہ دلچسپی کا اظہار کرتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں بھی ایک مخصوص طبقہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر نوجوان نسل کو بے راہ روی اور بے ہودہ عشق بازی کے مشاغل میں مبتلا کرنے میں مصروف نظر آتا ہے۔ خدا کے فضل و کرم سے اہلِ پاکستان کی عظیم اکثریت اسلام کی اعلیٰ اخلاقی اقدار پر غیرمتزلزل یقین رکھتی ہے۔ وہ ویلنٹائن ڈے کو مغرب کی تہذیبی گمراہی سمجھتے ہوئے اسے تہوار کے طور پر منانے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہے۔ مگر ایک متحرک اقلیت جو فکری افلاس اور تہذیبی درماندگی کا شکار اور مغربی ذرائع ابلاغ کے پراپیگنڈہ سے غیرمعمولی طور پر متاثر ہے، ویلنٹائن ڈے کو نوجوان نسل کے سامنے ’محبت کا تہوار‘ بنا کر پیش کررہی ہے۔ افسوس یہ ہے کہ حکومت اور ہمارے سنجیدہ طبقات نے ان ثقافتی لفنگوں کو نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کھلم کھلا چھٹی دے رکھی ہے۔ ان کی روک تھام کی جارہی ہے، نہ ہی پاکستان کی نوجوان نسل کو اس گمراہی سے بچانے کے لیے کوئی سنجیدہ کاوش کی جارہی ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے آنے میں ابھی چند روز باقی ہیں مگر ہمارے الیکٹرانک میڈیا کے بعض ٹی وی چینلز نے اس کی تشہیر کی مہم جاری کر رکھی ہے۔ خواتین اینکرپرسن اپنے پروگراموں میں ویلنٹائن ڈے منانے کا درس دے رہی ہیں ۔ اُنھوں نے پروگرام روم کو کیوپڈ کے نشانات سے
Flag Counter