سی مشکلات چھوڑ گیا جن سے نبرد آزما ہونے کی ذمہ داری میرے کمزور کندھوں پر آن پڑی۔ اس علاقے میں ہمارا ایک نخلستان بھی تھا اور اسمیں کھجور کا ایک ایسا پیڑ تھا جس کی نظیر ملنی محال ہے، اس کی کھجوریں اس قدر نرم کہ نومولد شتر بچے کے گوشت کی نرمی اس کے مقابلے میں ہیچ تھی اور وہ اس قدر شیریں تھیں ، گویا وہ عسل مصفی کی بیضوی ڈلیاں ہوں اور ان کی گٹھلیاں اس قدر باریک گویا وہ جو کے دانے برابر ہوں ۔ اس پیڑ کی ان خوبیوں کی وجہ سے ایک جنگلی زیبری روزانہ رات کے پچھلے پہر اس کے نیچے آجاتی اور اپنے اگلے پاؤں اُٹھا کر پچھلے پاؤں پر کھڑی ہو جاتی اور پیڑ کے سر کی جانب سے نیچے لٹکی ہوئی کھجوریں کھا لیتی اور تھوڑی دیر اس کے نیچے آرام کر کے طلوعِ سحر سے قبل ہی چلی جاتی۔ امیر المؤمنین! سچی بات یہ ہے کہ اس کا روزانہ اس طرح فصل اُجاڑنا مجھ سے برداشت نہ ہو سکا۔ اس لئے ایک رات میں نے اپنا تیر کمان لیا اور اسے شکار کرنے نکل کھڑا ہوا۔ میرا خیال تھا کہ وہ رات کے اگلے پہر آتی ہو گی اور میں فوراً ہی اسے شکار کر کے واپس آجاؤں گا۔ لیکن میرا گمان غلط ثابت ہوا اور مجھے دن رات کے چوبیس گھنٹے اس کی تاک میں رہنا پڑا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ اس نے مجھے تاک لیا ہو اور عمداً لیٹ ہو گئی ہو۔ خیر جب رات کا پچھلا پہر ہوا تو وہ آئی اور اس نے اپنے اگلے پاؤں اُٹھا کر اور پچھلے ٹانگوں پر کھڑی ہو کر پیڑ کی لٹکی ہوئی کھجوریں کھانا شروع کر دیں ۔ میں نے اسے نشانے پر لے لیا اور تیر مار کر اسے خاک و خون میں ں تڑپا دیا۔ پھر میں نے اسے ذبح کر کے اس کی ناف والے حصے کا گوشت نکال لیا اور اسے میں نے آتش دان میں لکڑی کے موتے موٹے ٹکڑوں کو دکھایا جب وہ سرخ انگارے بن گئے تو ان کے اندر گوشت رکھ دیا اور اسے اوپر سے ڈھانک کر نیند پوری کرنے کے لئے سو گیا۔ جب پہر چڑھے میں بیدار ہوا تو اتنے عرصے میں گوشت پکا چکا تھا۔ چنانچہ میں نے اس کے ارد گرد سے راکھ صاف کی اور اس کے اندر تر و تازہ نیم پختہ کھجوروں کا توڑا اُلٹا دیا جب مجھے اس آتش دان سے عامر اور غطفان کے لہجوں کی مانند آواز سنائی دی تو میں نے کھجوروں کو گوشت کی بوٹیوں میں ڈال کر کھانا شروع کر دیا یہاں تک کہ میں سیر ہو گیا۔ اے امیر المؤمنین! میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اس جیسا لذیذ کھانا آج تک نہیں کھایا۔ اعرابی کی بات درست تھی، کیونکہ وہ بڑا صحت مند اور بھوکا تھا اور صحت اور بھوک ہی دراصل کھانے کو پُرلطف اور مزے دار بناتی ہیں ۔ اگر انسان بیمار ہو یا پہلے سے ہی سیر شکم ہو تو اسے |