Maktaba Wahhabi

50 - 79
پہلی صورت: فلم کی نیگیٹو (Negative) ریل پر بنائی ہوئی تصویروں میں سے روشنی گزار کر سامنے سکرین پر اس کا عکس ڈالا جائے۔ نیگیٹو فلم پر تصویر کا ہونا تو واضح ہے لیکن اُس میں سے روشنی گزار کر سکرین پر تصویر کا عکس ڈالنا کیا حکم رکھتا ہے؟ اس کو ہم آگے بیان کرینگے۔ دوسری صورت: ڈیجیٹل (Digital) کیمرے کے ذریعہ سے پہلے ویڈیو ٹیپ یا سی ڈی تیار کی جاتی ہے جس میں کوئی تصویر نہیں ہوتی بلکہ برقی ذرات یا شعاعی اعداد و شمار ایک ترتیب سے محفوظ ہو جاتے ہیں پھر وی سی آر VCR کے ذریعہ ویڈیو ٹیپ کو چلا کر کمپیوٹر سے سی ڈی کو چلا کر مطلوبہ منظر کو سکرین پر لایا جاتا ہے۔ سکرین پر دیکھے جانے والے منظر کانقش پائیدار نہیں ہوتا بلکہ جونہی ویڈیو اور سی ڈی کا سکرین سے رابطہ ختم کیا جاتا ہے تو سکرین خالی ہو جاتی ہے۔ غرض پہلی صورت کے برخلاف اس صورت میں اوّل تو ٹیپ یا ڈسک پرسرے سے تصویر نہیں ہوتی دوسرے اس کو چلانے پر سکرین پر صورت تو نر آتی ہے لیکن اس کا نقش پائیدار نہیں ہوتا۔ اُوپر ہم بتا چکے ہیں کہ بنیادی طور پر دو ہی صورتیں ہیں یا تو عکس یا تصویر۔ اب ہمیں دیکھنا ہے کہ ویڈیو ٹیپ یا سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت یا منظر عکس کے ساتھ لاحق ہے یعنی عکس کے حکم میں ہے یا تصویر کے ساتھ لاحق اور اس کے حکم میں ہے۔ اس کو جاننا دو مقدموں پر موقوف ہے۔ مقدمہ نمبر ۱: تصویر کیا ہوتی ہے؟ عکس وہ ہوتا ہے جو خود بخود آئینے میں یا پانی پر یا ٹی وی سکرین پر بنے جبکہ لائیو پروگرام ہو یا متعدد آئینوں کو ایک خاص ترتیب میں رکھ کر دُور تک عکس کو لے کر جانا ہو، ا ان میں عکس بننا کسی کے عمل کا محتاج نہیں ہوتا۔ یہ تو ہے کہ آپ کسی کے سامنے آئینہ رکھ دیں یا ٹی وی کے لائیو پروگرام کا سیٹ اَپ تیار کر دیں یا متعدد آئینوں کو ایک ترتیب سے رکھ دیں ۔ یہ عمل آپ کا ہو گا لیکن عکس آنے میں آپ کا کوئی عمل نہیں ہوتا۔جب ذُو عکس آئینہ اور سیٹ اَپ کے سامنے ہوں گے تو عکس خود بخود بنے گا اور ذُو عکس کے سامنے سے ہٹ جانے سے عکس ختم ہو جائے گا۔ اس کے بر خلاف تصویر میں عکس کو بنایا جاتا ہے یا خود بنے ہوئے عکس کو محفوظ کیا جاتا ہے مثلاً آئینہ میں بنے ہوئے عکس کو روغن پینٹ وغیرہ لگا کر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ کیمرہ سے لی گئی
Flag Counter