تجزیہ و تبصرہ ’محدث‘ کے ’تصویر نمبر‘ کے سلسلے میں بعض خطوط 1. خطیب فیصل مسجد، اسلام آباد کا مکتوب محترم و مکرم جناب حافظ عبدالرحمن مدنی ، جناب حافظ حسن مدنی صاحب حفظہم اللہ السلام علیکم ورحمۃ اﷲ و برکاتہ اللہ کرے آپ کے ہاں مکمل خیریت و عافیت ہو۔ آمین۔ ماہِ جون ۲۰۰۸ء کا ’محدث‘ ملا، جس کو آپ نے’تصویر نمبر‘ لکھا ہے، ماشاء اللہ پڑھ کر بہت خوشی اور فائدہ ہوا۔ تصویر کے موضوع پر یہ ایک دستاویز ہے جس پر آپ حضرات اور آپ کی پوری ٹیم مبارک کی مستحق ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزاے خیر دے اور’محدث‘ کو مزید ترقی دے۔ آمین! بلاشبہ آپ کی کاوشوں اور علمی جہود کی وجہ سے ’محدث‘ ملک بھر کے بہترین مجلات کی صف اوّل میں شمار ہوتاہے اور قوم کی رہنمائی میں اس کا بہت اہم کردار ہے۔ اس سے قبل ’حدود آرڈیننس‘ کے موضوع پر جس طرح ’محدث‘ نے قوم کی رہنمائی کی اور باطل عزائم کی بیخ کنی کرکے جہاد بالقلم کا علم بلند کیا، اس پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزاے خیر عطا فرما دے۔ آمین۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ’محدث‘ کو مزیدترقی دے اور آپ سب کو بایں کرامت تا دیر سلامت رکھے۔ آمین! والسلام آپ کا بھائی/ دعا گو محمد طاہر حکیم 2. مراسلہ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ محترم جناب مولاناحافظ حسن مدنی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ ’محدث‘ کا تازہ شمارہ’تصویرنمبر‘ کے عنوان سے شائع کرکے آپ نے جو فرض اور قرض |