Maktaba Wahhabi

56 - 79
مسلط نہیں ہوتا اور وہ محاسبے کی قیود سے آزاد ہو کر علم دین کو محض ذہنی عیاشی کے طور پر سیکھتا ہے۔ ٭ ہرٹی وی چینل کوانسانی حقوق کی پابندی کرنا ہوتی ہے: بالفرض اگر آپ کسی طرح اپنا ٹی وی چینل بنا بھی لیں ، تب بھی قانونی نقطہ نگاہ سے یہ ناممکن ہے کہ آپ ٹی وی پر جو چاہیں کہتے پھریں ۔ جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہر ٹی وی چینل ہیومن رائٹس قانون کا پابندہوتا ہے۔ ان رائٹس کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجے میں ٹی وی چینلز کے خلاف مقدمے کرکے بھاری جرمانے عائد کردئیے جاتے ہیں اور چینل بند کرنے کی نوبت بھی آ پہنچتی ہے۔ ٹی وی کی اصل حقیقت، اس کے مقاصد، اس کی ساخت اور خباثت سے فلسفیانہ سطح پر واقفیت رکھے بغیر ٹی وی سے خیر کی توقع رکھنا محض سادہ لوحی ہے۔ ٹی وی اگرآپ کو دین بیان کرنے کا موقع دیتا ہے تو آپ سے بہت کچھ چھین بھی لیتاہے، اور دین بیان کرنے کا یہ موقع بھی ہیومن رائٹس کے حقوقِ اظہار آزادی (right of self-expression)کے ما تحت ہی ملتا ہے۔ یعنی ٹی وی دینی پروگرام اس لئے نہیں دکھاتا کہ یہ ’خیرمطلق‘ ہے بلکہ اس لئے دکھاتا ہے کہ جیسے دوسرے لوگوں کو اپنے اپنے تصوراتِ خیر کے مطابق اظہارِ ذات کا حق حاصل ہے، بالکل اسی طرح مذہبی لوگوں کو بھی اپنی بات کہنے کا ’حق‘ ہے۔ ہیومن رائٹس قانون کے تحت ٹی وی پر آنا اس مفروضے کو مان لینا ہے کہ ہر شخص جیسے چاہے اپنی ذات کا اظہار کرسکتا ہے، چاہے تو گا کر کرے یا ناچ کر، کسی کو یہ حق نہیں کہ دوسرے کے طریقہ اظہارِ آزادی پر قدغن لگائے۔ آخری بات نیک مقاصد کے لئے نیک ذرائع یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ اگر مقاصد نیک بھی ہوں ، تب بھی ان مقاصد کے حصول کے لیے جب تک نیک ذرائع اختیار نہ کیے جائیں ، دین کو کبھی غلبہ نصرت اور اخلاقی فتح حاصل نہیں ہوسکتی۔ ذریعے، طریقے اور وسیلے کی اہمیت مقصد کے ساتھ ساتھ مسلم ہوتی ہے۔ نیکی کا کام بدی کے راستے سے ہو تو اپنی روحانی اخلاقی اساس کھو دیتا ہے اور اس سے خیر و برکت بھی اُٹھ جاتی ہے۔ ٹی وی کسی بزرگ اہل اللہ کی قبر نہیں ہے جس کے بارے میں عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ لوگ اہل اللہ کی قبر پر جاتے ہیں تو شرک کرتے ہیں اور اپنا ایمان گنوا کر آتے ہیں میں وہاں جاتا ہوں تو اپنے ایمان میں اضافہ لے کر آتا ہوں ۔ اوّلاً تو ٹی وی سے دین کا ابلاغ ہو نہیں پاتا اور اگر کچھ دین پھیلتا بھی ہے تو وہ بے دینی میں اضافے کا ذریعہ بن جاتاہے۔ ذریعے کی بحث سب سے اہم بحث ہے، اسے نظرانداز نہیں
Flag Counter