Maktaba Wahhabi

46 - 79
لیکن وہ عالم اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ میں صحرا میں اذان دے رہا ہوں ۔ ٹی وی پر دینی پروگرام کا انعقاد صرف ایک سادہ سا مسئلہ نہیں ہے۔ ٹی وی ایک کلی (totality)ہے جبکہ دینی پروگرام محض اس کا ایک جز (part) اور وہ بھی لاغر ومعطل جز۔ ایک جز کے اچھے ہونے کی بنیاد پر کل اچھا نہیں ہوجاتا، تھوڑا بہت خیر تو دنیا کی ہر شے میں دکھایا جا سکتا ہے۔ ٹی وی ایک مکمل پیکیج کے ساتھ آپ کودینی پروگرام دیتا ہے جس کے نتیجے میں دینی پروگرام کی اہمیت ہی ختم ہوجاتی ہے اورٹی وی کی تہذیب وثقافت اس فرد کا احاطہ کرلیتی ہے، یہ ٹی وی جیسے کاروباری ادارے کی ماہیت، حقیقت، اصلیت کے پیکیج کا کمال ہے ! لوگ ٹی وی کو لاؤڈ سپیکر کی مانند ایک مشین اور آلہ سمجھتے ہیں جبکہ یہ ایک نظام ہے اور ایک بڑے سرمایہ دارانہ نظام کا ایک پرزہ ۔ ظاہری مماثلتوں (superficial similarities) کی بنیاد پر کسی شے کو کسی دوسری شے پر قیاس کرنا غیر علمی طرزِ عمل ہے۔ ایک ثقافتی طائفے (art club) میں شامل ہو کر اَشعار پڑھنے، ہجو کہنے، خطابت کرنے اور ڈھول بجانے کومیدانِ جنگ کے طبلِ جنگ سے تشبیہ دے کر اسلامی روایت قرار دینا جہالت ہے۔ میدانِ جنگ میں ڈھول بجانا، رِجزیہ اشعار پڑھنا، ہجو کہنا اور خطابت کا صور پھونکنا، دو مختلف وسیلے (medium) اورراستے (ways) ہیں ۔ میدانِ جنگ میں کوئی غیر پاکیزہ جذبہ پیدا نہیں ہوسکتا۔ زندگی اور موت کی دہلیز پر ڈھول بجانے والا اور جنسی جذبات مشتعل کرنے کے لیے آلاتِ موسیقی استعمال کرنے والے ثقافتی طائفے میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ظاہری مماثلتوں کی بنیاد پر ہی فیصلے ہوں تو عیسائیوں اور مسلمانوں میں اختلافات کی کیا ضرورت ہے؟ دونوں حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لاتے ہیں ، لیکن کیا عیسائی جس حضرت عیسیٰ کو مانتے ہیں ، مسلمان بھی اسی تصورِ عیسیٰ پر ایمان لاتے ہیں ؟ باوجود اس کے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بطورِ جسمانی وجود ایک معین شخصیت ہیں ، لیکن مسلمانوں اور عیسائیوں کے تصورِ مسیحیت میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہماری مابعد الطبیعیات میں وہ ایک رسول بشر جبکہ ان کے ہاں خدا ہیں ۔ ظاہری مماثلت کی بنیاد پر کیاوہ ما بعد الطبیعیاتی اختلافات اور تصورِ علمیت ختم ہوجاتے ہیں جو صدیوں سے چلے آرہے ہیں ؟ اگر ظاہری مماثلت سے اختلافات حل ہوسکتے تو عیسائیت سے اسلام کے اختلافات ابھی تک حل ہوجاتے۔ اب ایک عملی مثال لیجئے: فرض کریں ،کوئی شخص صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی گھوڑ دوڑ اور نیزہ بازی اور چند
Flag Counter