Maktaba Wahhabi

51 - 111
عام حالات میں بھی روا نہیں، وہ حج وحجاج کے لئے بھی جائز نہیں، ان سے بچیں۔ (جدید فقہی مسائل، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی: ص۱۳۰،۱۳۱) 147. مکہ مکرمہ کا اصل تحفہ آبِ زمزم اور مدینہ منورہ کا مبارک ہدیہ عجوہ کھجور ہے،کیونکہ آب ِ زمزم ہرغرض و مرض کے لیے مفید ہے۔ (مسنداحمد:۲/۳۰۵،۳۵۶) یہ کھانے کا کھانا(صحیح مسلم: ۲/۱۴) اور بیماری کی دوا ہے۔(مسنداحمد:۲/۳۰۱،۳۰۵) لیکن اس میں کفن یا نقدی کو بھگونا خانہ ساز فعل ہے۔( السنن والمبتدعات ص۱۱۳ وحجۃ النبی ص۱۱۹) اور عجوہ کھجور کے سات دانے صبح کھالیں تو اس دن زہر اور سحر(جادو) اثر نہیں کرتا۔(بخاری:۵۴۴۵)یہ شفا اور زہر کا تریاق ہے۔ (صحیح مسلم:۳/۱۴) یہ جنت کاپھل ہے۔ (ترمذی:۲۰۶۸) 148. سفر چاہے کتنا ہی آرام دہ کیوں نہ ہو، یہ عذاب کا ایک ٹکڑا ہے،لہٰذا کوئی شخص جب اپنا کام مکمل کرلے تو جلد اپنے اہل و عیال میں لوٹ جائے(بخاری:۱۸۰۴) حاجی کا حج سے فارغ ہو کر اپنے اہل وعیال میں جلد لوٹ جانا ہی زیادہ اجر کا باعث ہے۔ (دارقطنی:۲/۳۰۰) 149. جب واپسی کا سفر اختیار کریں تو سواری پر بیٹھنے، راستے میں قیام کرنے، شہروں کو دیکھنے ، اونچائی پر چڑھنے اور زیریں جانب اُترنے وغیرہ کی دعائیں کرتے آئیں اور جب اپنا شہر نظر آجائے تو یہ دعا کریں: (( آئِبُونَ تَا ئِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ)) (بخاری:۲۹۸۱،۱۷۹۷ ) ’’ہم تو تائب ہوکر،سجدہ و عبادت گزاری کا عہد کرکے لوٹ آئے ہیں،اور اپنے ربّ کی تعریفیں کرتے ہیں۔‘‘ 150. اور اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے ممکن ہو تو مسجد میں جاکر دورکعت نماز پڑھ لیں۔ (بخاری ومسلم) اور پھر یہ دعا کرتے ہوئے اپنے گھر داخل ہوجائیں: (( اَللّٰہُمَّ اِنِّي اَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ،بِسْمِ اللّٰه وَلَجْنَا وَعَلیٰ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا)) (سنن ابوداؤد:۵۰۹۶) ’’اے اللہ!میں تجھ سے داخل ہونے،اور نکلنے کی جگہوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں،تیرا نام لے کر ہم یہاں سے نکلے تھے اور اے ہمارے ربّ! تجھی پر ہمارا بھروسہ ہے۔‘‘
Flag Counter