Maktaba Wahhabi

52 - 111
فضلاے جامعۃ لاہور الاسلامیۃ کا سالانہ پروگرام محترمی ومکرمی جناب السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ آج جس دور سے ہم گزر رہے ہیں، دینی نقطہ نظر سے یہ فتنوںکا دور ہے۔ اس میں پیغمبرانہ ایمان وعمل اور اَسلاف کا فکر خال خال لوگوں کو ہی میسر ہے ۔ ماضی کی طرح اب بھی روشن خیالی کے نام سے بیسیوںرو سیاہ ہیں جو الہامی عقائد اور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم منہاج پر قائم کی گئی دین کی عمارت کو منہدم کرنے کے در پے ہیں۔چنانچہ یہ دور اب ان اہل دین کو پکار رہا ہے جو صحیح عقیدہ ومنہاج کے علم بردار ہیں جن کی اُمنگوں کا مرکز غلبۂ دین ہے، جو اہلِ اسلام کو زلزلہ براَندام کرنے والے شوریدہ سروں کی اِصلاح چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ جو اقامت ِدین کے جذبہ سے سرشار ہیں، ہمارا مقصد ان خدا ترسوں کو اتحاد و یگانگت کے میدانوں میں متحرک کرناہے۔ آئیے! فضلاے جامعہ کے سنگ ۔۔۔ سلفی فکر وعمل کے قیام وترویج کے لیے قدم اُٹھائیے۔ ہمارے نزدیک اس وقت اسی طرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے جو اسلاف کا رہا ہے : ٭ ایسی سلفی تعبیر جو عصر حاضر کے لیے بھی مؤثر ہو ٭ باطل افکار ونظریات کی سرکوبی اس کے لیے عملی قدم کیسے بڑھایا جائے؟ داخلی مشکلات کا سامنا کس طرح کیا جائے؟ اور وسائلِ کار کی فراہمی کیسے ممکن بنائی جائے؟ جیسے عظیم مقاصد کے لیے فضلاے جامعہ کی سالانہ تقریب کی مناسبت سے آپ کی مادرِ علمی جامعہ لاہور الاسلامیہ میں ایک کلیدی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں تشریف لا کر اپنا فرضِ منصبی اور مادرِ علمی کا حق ادا کریں۔ پروگرام :۹/دسمبر ۲۰۰۷ء ٭ بروز اتوار بوقت:صبح 00: 9 بجے پہلی نشست : ۰۰:۹ تا ۰۰: ۱۲ تبادلہ خیال:عملی مشکلات،تجربات،مشورے خصوصی ہدایات : مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ دوسری نشست:۰۰:۲ تا ۱۵:۳ کلیہ القرآن کے تحت انجمن تحفظ القرآن والحدیث کی اَساسی مجلس خصوصی خطاب: قاری محمد یحییٰ رسولنگری،قاری محمد ابراہیم میر محمدی، حافظ حمزہ مدنی تیسری نشست :بعد از عصر مستقبل کے لیے لائحہ عمل پر غور وفکر اظہار خیال: حافظ حسن مدنی،حافظ عبد الوحید،قاری صہیب احمد، سید محمد علی ،جواد حیدر مولانا محمد شفیق مدنی (نگران مجلس فضلاے جامعہ)
Flag Counter