Maktaba Wahhabi

46 - 111
کرنا بھی جائز ہے۔ (نزھۃ الطالبین وعمدۃ المُفتین للنووی ۳/۳۰۷) 117. قربان کو نحر یا ذبح کرتے وقت یہ اَذکار و دعائیں پڑھیں : 1. ((بِسْمِ اللّٰه وَاللّٰه اَکْبَرُ)) ’’اللہ کے نام سے،اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘(صحیح مسلم) 2. ((اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھَذَا مِنْکَ وَلَکَ)) (صحیح مسلم) ’’اے اللہ! یہ تیری توفیق سے ملا اور تیری رضا کے لیے ہے۔‘‘ 3. ((اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّيْ))’’اے اللہ! اسے قبول فرما۔‘‘(صحیح مسلم) 118. قربانی کا گوشت خود بھی کھانا چاہیے۔ (الحج:۳۶) یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ (صحیح مسلم:۸/۱۷۰،۱۹۶) 119. اگر قربانی دینے کی طاقت نہ ہو تو تین روزے ایامِ حج(ایامِ تشریق میں (صحیح بخاری:۱۶۹۱) یا اس کے بعد مکہ )میں اور سات روزے واپس اپنے گھر جاکر رکھ لیں ۔(البقرۃ:۱۹۶) 120. قربانی کے بعد سر منڈوالیں یا بال چھوٹے کروالیں (الفتح:۲۷) البتہ سر منڈوانا افضل ہے۔ (مسلم:۹/۵۳،۵۴) عورتوں کے لیے سر منڈوانا نہیں ہے۔(ابوداؤد:۱۹۸۵،۱۹۸۴) وہ اپنی چوٹی کے بالوں کو اکٹھا کرکے آخر سے تمام بالوں کو اُنگلی کے پورے کے برابر(تقریباً پون انچ) کاٹ لیں۔(المغنی لابن قدامہ ۳/۳۹۵) ناخن بھی کاٹ لیں تو بہتر ہے۔ (زادالمعاد ۲/۲۷۰) 121. بال کٹوانے کے بعد اِحرام کھول دیں اور خوشبو وغیرہ لگائیں ۔(صحیح بخاری:۱۵۳۹) یہ تَحَلُّل اَوّل ہے۔اب میاں بیوی کے تعلقات کے سوا تمام پابندیاں ختم ہوگئیں ۔ 122. جو لوگ قربانی کے لیے کوپن لئے ہوئے ہوں ، وہ جمرۂ عقبہ کی رمی کے بعد بال کٹوائیں اور اِحرام کھول لیں ۔ 123. ۱۰ /ذوالحج کو ہی سب سے اہم کام اور حج کا رکنِ اعظم’طوافِ افاضہ‘ (طوافِ حج یا طوافِ زیارت) کرلیں تو یہی مسنون ہے۔(بخاری:۱۵۶۱) اگر بیماری یا حیض وغیرہ کے عذر کی وجہ سے ۱۰ ذوالحج کو ممکن نہ ہو تو ایامِ تشریق(۱۱،۱۲،۱۳) میں کرلیں ۔ورنہ جب مجبوری زائل ہو تب ہی سہی اور اس تا خیر پر کوئی فدیہ وکفارہ بھی نہیں ۔(المغنی ۳/۳۹۶ ) 124. اس طواف میں اِحرام، رمل اور اضطباع نہیں ہے۔(ابوداؤد:۲۰۰۱) حجِ تمتع کرنے والوں کے لیے اس طواف کے بعد صفا ومروہ کے مابین سعی بھی ضروری ہے اور قِران ومفرد
Flag Counter