3. عوام الناس کو میڈیا کے ذریعے رؤیت ِہلال کی فضیلت، سنت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے، رؤیت کا طریقہ اور شہادت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری سے آگاہ کرنا چاہئے۔ 4. حکومت اس سلسلے میں بعض ایسے اقدامات کرے جن سے شہادت کا حصول فوری اور یقینی ہوجائے۔ مثلاً ملک بھر میں میڈیا کے ذریعے ایک یونیورسل فون نمبرمشتہر کرنااور اس کی بنا پر ملنے والی شہادت کو ضروری شرعی تقاضوں کے مطابق پرکھتے ہوئے فوری فیصلہ کرنا۔ 5. وہ مسائل جو اختلاف اور پیچیدگی کا سبب بنتے ہیں ، ان کے بارے میں کتاب وسنت کی حدود میں رہتے ہوئے ایک واضح اور قابل عمل موقف اپنانا مثلاً نصابِ رؤیت یا اختلافِ مطالع وغیرہ اور اراکین کو ضروری سائنسی معلومات اور شرعی تصورات سے کما حقہ آگاہ کرنا۔ 6. ذرائع ابلاغ میں بلاوجہ رائے زنی، افواہوں اور عدم اعتماد کی روک تھام کی کوشش کرنا۔ 7. سائنسی نظام اور معلومات کو اسلامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سائنسی تحقیق کو مناسب رُخ دینے کے اقدامات کئے جائیں ، مثلاً ہرسال چاند کے قابل رؤیت ہونے کی تفصیل اور اختلافِ مطالع وغیرہ کے امدادی چارٹ وغیرہ بنوائے جائیں ۔ کم ازکم مسلم سائنسی ماہرین پریہ فرض بطور خاص عائد ہوتا ہے کہ چاندپرتحقیق کے عمل کو اسلامی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھائیں ۔ (حافظ حسن مدنی) |