Maktaba Wahhabi

86 - 96
تاآنکہ اس نے واپسی کا قصد کیا اورلاہور چھاؤنی جا اُتارا۔ [مالیر کوٹلہ کاقیام، ابا جان کے سسرال اورہمارے ننھیال کا تذکرہ، تدریسی و تعلیمی سرگرمیاں ] جغرافیائی حدودکے اعتبار سے ایک دور ختم ہوا اور پاکستان آمد کے بعد ایک دوسرادور شروع ہوا لیکن اباجان جماعت ِاسلامی سے وابستگی کے اس مرحلہ کو جو ۱۹۴۱ء میں شروع ہوا اور ۱۹۵۷ء میں جماعت سے علیحدگی پرختم ہوا اور جس کا دورانیہ ۱۶سال پر مشتمل تھا، اپنی زندگی کا ایک مستقل مرحلہ گردانتے ہیں اور جماعت ِاسلامی کے ۱۶ سال سے اُسے موسوم کرتے ہیں ۔چنانچہ میں بھی اپنے تفصیلی مضمون میں اس امر کالحاظ رکھوں گا اور اسے ایک مستقل عنوان ہی کے ذیل میں لکھوں گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ہندوستان جن مسائل میں گھوم رہا تھا کہ ایک طرف کانگرس انگریزوں کاخلیفہ بننے کا خواب دیکھ رہی تھی، دوسری طرف مسلم لیگ مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کی خواہاں تھی، اور یہ وہ زمانہ تھا جب ۱۹۳۴ء میں تارِخلافت ٹوٹنے کے بعد سارا ہندوستان محمد علی جوہر رحمۃ اللہ علیہ کے نعرۂ خلافت سے بھی گونج رہاتھا اور جہاں شاہ خطابت سیدعطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی ولولہ انگیز تقاریر مسلمانوں کو ایک حوصلہ اور پیامِ اُمید پہنچارہی تھیں اور پھر وہیں سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر انگیز تحریریں ،’ترجمان القرآن‘ میں مسلمانوں کی موجودہ حالت پر اُن کے خیال انگیز تبصرے اور مسلمانوں کو انگریز اور ہندوؤں کی ملی بھگت کے نتیجہ میں ایک ذلت آمیز انجام سے بچنے کی تدبیر کے طور پر رجوع الیٰ اللہ کی تحریک ابا جان کے انقلابی اوراصلاحی ذہن کے لئے انتہائی باعث ِکشش ثابت ہوئی اور وہ اپنا من تن دھن سب کچھ لُٹا کرمولانامودودی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت پرلبیک کر اُٹھے۔ وہ جماعت کے تاسیسی اجلاس میں تو نہ شریک ہوسکے لیکن ہرکارۂ ڈاک کے توسط سے جماعت کے اوّلین و سابقین ہی میں شمار ہوئے۔ سرزمین لاہور پرقدم رکھتے ہی اُنہوں نے اپنے مختصر خاندان (والدہ، بڑی بہن اور ہم تین بھائیوں )کو کھنہ بلڈنگ، دالگراں چوک کی دوسری منزل کے ایک کشادہ کمرے میں ہماری منجھلی خالہ کا مہمان ٹھہرایا جو ہم سے قبل ہجرت کرچکی تھیں ،پھر اچھرہ جاکر مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کو اپنے سفر کی رام کہانی سنائی اور لوٹ مار کے ان واقعات کا تذکرہ کیا جو ریل گاڑی کے سفر میں پیش آئے تھے۔ مولانا نے ہدایت کی کہ ایک اور رکن جماعت کی معیت میں ابا جان
Flag Counter