کو دوبارہ تعمیر کروائے، بدکاری اور فحاشی کے اڈّے ختم کرے۔ اس اعلامیہ کے مطابق مجلس عاملہ نے جامعہ حفصہ کے مطالبات کو درست قرار دیا لیکن اُنہوں نے کہا کہ جا معہ حفصہ کی طالبات اور لال مسجد کی انتظامیہ کا طریق کار غلط ہے ۔ ۲۲/اپریل :مبینہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر جناب چوہدری شجاعت نے بیان دیا کہ وہ لال مسجد کی انتظامیہ سے خود ملنے نہیں گئے تھے بلکہ اُنھیں حکومت نے بھیجا تھا اور مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ دوسری طرف وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ نے اپنے ایک اجلاس میں جامعہ حفصہ اسلام آباد اور لال مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے اسلامی نظام کے نفاذ،اسلام آباد میں گرائی جانے والی مساجد کی دو بارہ تعمیر،بدکاری اور فواحش کے اڈے ختم کرنے اور نام نہاد تحفظ ِحقوقِ نسواں ایکٹ کی خلافِ اسلام دفعات کی منسوخی کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ مجلس عاملہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ ملک میں اسلامی احکام و قوانین کی عمل داری،اسلامی اقدار و روایات کے فروغ اور منکرات وفواحش کے سد ِباب کے لیے پرامن اور دستوری جدو جہد پر یقین رکھتی ہے۔ ۲۳/اپریل:مبینہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جامعہ حفصہ اور فریدیہ کو متبادل جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جب صدر پرویز مشرف کرنل کے عہدے پر فائز تھے تووہ لال مسجد کے قریب رہتے تھے اور جامعہ فریدیہ میں آتے تھے۔ ان کے والدسید مشرف مدرسے میں کھانا بھی بھجواتے تھے ۔ لال مسجد کے نائب خطیب نے بتایا کہ اظہر اقبال قوم اعوان جو کہ جہلم شہر کارہائشی ہے اور ضلع ناظم کا خاص دوست اور پولیس کا ایجنٹ ہے، اس نے محمد اسلم نامی آدمی کے بیٹے کو شراب نوشی کی عادت ڈالی اور اس کی بیوی کو چرس کے الزام میں جیل بھوا دیا اور گھر میں موجود اس کی تیں بیٹیوں میں سے ایک بیٹی سلمیٰ(عمر ۱۷سال) کو ماں سے ملوانے کے بہانے جیل لے گیا اور اس کو وہاں نیند کی گولیاں کھلاکر بے ہوشی کے عالم میں اس سے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو فلم بھی بنا ڈالی۔ بعد ازاں اس شخص نے اپنے بھتیجے عمران عرف مانی کے ساتھ مل کر اس لڑکی کی |