Maktaba Wahhabi

35 - 96
کی جوتیاں اُٹھانے کو تیار ہوں ۔ڈنڈے اور تیزاب کی بات ہم نے نہیں کی، ڈنڈا تو وہ استعمال کر رہے ہیں جنہوں نے وزیرستان میں تباہی پھیلائی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ چوہدری شجاعت کا رویہ مثبت ہے لیکن اعجاز الحق آپریشن کی بات کرتے ہیں ۔ ۱۵/اپریل:مبینہ ذرائع کے مطابق جامعہ بنوری ٹاؤن میں ایک علما کنونشن کے اختتام کے موقع پر وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولاناحنیف جالندھری صاحب نے کہا:جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے معاملے میں حکومت ہوش کے ناخن لے اور کسی انتہائی اقدام سے گریز کرے۔لال مسجد کے نائب خطیب جناب عبد الرشید غازی کی طرف سے یہ بیان اخبارات میں شائع ہوا:کلاشنکوفی شریعت نافذ کی اور نہ ہی شٹل کاک برقعے کے علمبردار ہیں ۔ علاوہ ازیں بہارہ ٹاؤن اسلام آباد کے علاقے میں عمران ویڈیو شاپ کے مالک نے بعض نامعلوم طلبا کے دباؤ پر پندرہ سو ویڈیوزاورسی ڈیز جلا دیں ۔بعد ازاں پولیس نے تین طلبا اور دکاندار کو گرفتار کر لیا لیکن لال مسجد کی انتظامیہ نے کہا کہ اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ۱۶/ اپریل :مبینہ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے کراچی میں لال مسجد اسلام آباد میں قاضی عدالت کے قیام کے خلاف مظاہرہ کیا۔ لندن سے ایک ٹیلی فونک کال کے ذریعے متحدہ کے سربراہ جناب الطاف حسین نے اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حکومت اور مشرف نے مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف فوری کاروائی نہ کی تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔ خواتین پر تیزاب پھینکنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے۔ قاضی کی ملین مارچ کی حسرت ہم نے پوری کر دی۔لال مسجد والے ملک کو سولہویں صدی میں لے کر جانا چاہتے ہیں جبکہ ہم اکیسویں صدی میں ۔ انتہاپسندوں سے اسلام آباد سہما ہوا ہے، عوام کلاشنکوف اور ڈنڈا بردار شریعت کے خلاف ہیں ۔ خواتین کو ڈرائیونگ سے روکا جا رہا ہے، ملازمت پیشہ خواتین کے لیے کام کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔جبکہ دوسر ی طرف لال مسجد کی انتظامیہ نے الطاف حسین کے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا:کلاشنکوفی اور لسانی سیاست کے خالق کو کروڑوں عوام جانتے ہیں ۔الطاف حسین کے دامن پر ہزاروں بے گناہ انسانوں کے خون کے دھبے لگے ہیں ۔ اُنہوں نے مزیدکہاکہ لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو قرآن کی تشریح کا
Flag Counter